جمعیت علماء اتر پردیش کا قابل تعریف فیصلہ

اعظم گڑھ: 16اکتوبر
جمعیت علماء ضلع اعظم گڑھ کی ذیلی یونٹ جمعیت علماء حلقہ سرائے میر میں جاری اختلاف کو ختم کرنے کے لیے جمعیت علماء اتر پردیش نے بہترین فیصلہ صادر فرمایا ہے اور اعتدال کی راہ اختیار کی ہے جس سے ہر شخص کے چہرے پر اطمینان اور سکون نظر آرہا ہے اور پورے علاقے میں اس کی تعریف ہو رہی ہے ،جمعیت علماء اتر پردیش کی جانب سرائے میر یونٹ کے لیے مولانا شاھد القاسمی کو صدر، مفتی معاذ احمد قاسمی کو جنرل سیکریٹری ،حاففظ محمد عارف کوخازن ،مولانا سلیم شیروانی کو نائب صدر ،مولانا محمد فیصل اعظمی کو نائب سیکریٹری اور مولانا انور داؤدی صاحب کو کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی منتخب کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کارکنان جمعیت علماء سرائے میر کے اختلاف کو دیکھتے ہوئے صوبائی جمعیت نے پہلے کیے گئے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر یہ فیصلہ صادر کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کارکنان جمعیت خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے ۔مذکورہ بالا معلومات مفتی معاذ احمد قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء سرائے میر کے ذریعہ حاصل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے