ہمیں اپنے بچوں کو اردو پڑھانے پر زور دینا چاہئے:احمد سعید حرف

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ شب محلہ پھلواری ٹولہ میں سینیئر صحافی سید خالد محمود کی رہائش گاہ پہ کے ایک غیر طرحی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی سر پرستی حاجی شیخ مطیع اللہ حسینی نے اور صدارت استاد الشعراء احمد سعید حرف نے کی نظامت کے فرائض حسان ساحر نے انجام دیے،مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید محمد عارف( مقیم حال دبئی) نسیم گڈو سابق ضلع پنچایت ممبر ، محمد عقیق عرف پپو نے شرکت کی، حسان ساحر نے نعت پڑھ کر محفل کا آغاز کیا۔
صدر نشست احمد سعید حرف نے اپنی صدارتی خطبے میں کہا کہ آج اردو کے ساتھ جو سوتیلا سلوک ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار خود ہمیں ہیں کیونکہ ہم نے گھر میں اردو لکھنے بولنے اور پڑھنے کا رواج ختم کر دیا ہم نے اپنے بچوں کو اردو سے دور کر دیا ہم اپنے بچوں کو اردو نہ پڑھا کر انگلش میڈیم اسکولوں اور کالجز میں بھیجتے ہیں جہاں پر اردو کا مضمون ہوتا ہی نہیں جب بچے اردو پڑھیں گے نہیں تو ہماری جو دینی کتابیں اردو میں ہیں وہ انہیں کیسے پڑھ پائیں گے لہذا ہمیں اپنے بچوں کو اردو پڑھانے پر زور دینا چاہیے
نشست میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔

ہمارے لیے تم مقدس غزل ہو
تمہیں باوضو ہوکے ہم دیکھتے ہیں
احمد سعید حرف
ترے عروج پہ ظالم زوال آئے گا
ہمیشہ ظلم کا سورج کہاں چمکتا ہے
حاجی مطیع اللہ حسینی
میرے حصے میں والدین آئے
غم نہیں اسکا مال وزر نہ ملا
حسان ساحر
نہ طوفاں اورنہ دھارامانگتی ہے
مری کشتی کنارہ مانگتی ہے
رضوان جمالی
حرام موت مرے گا کسی کی چاہت میں
وہ جس کو علم نہیں ہے کہ خودکشی کیا ہے
شاداب انور
ابر بن کے وہ بزم غیر میں برستے
ہیں
اور قطرے قطرے کو ہم ادھر ترستے ہیں
آزاد بلہروی
ہم اور بھی آنکھوں کو چمکدار کریں گے
تم آؤ ذرا سامنے دیدار کریں گے
وثیق الرحمن شفق
جن کی اونچی حویلی بنی ہے پیار ملتا ہے ان کو جہاں میں
اس کو کتنا ستاتی ہے دنیا پاس جس کے بھی دولت نہیں ہے
عتیق فتحپوری

نشست میں خاص طور پر سید علی محمود ، سید آصف محمود ، صحافی اشتیاق قریشی، محمد فہیم ، توصیف ملک موجود رہے۔ آخر میں سید خالد محمود نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے