دھنباد، جھارکھنڈ : 9 نومبر
آج بعد نماز عشاء رحمت گنج میں سبیل حسین ٹرسٹ کی ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام اور عوام اہلسنت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس محفل میں مختلف مسائل اور اہم موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ علماء کرام نے اپنے علمی خیالات پیش کیے، جنہیں عوام نے بھرپور تائید کی۔ اس کے ساتھ ہی سبیل حسین ٹرسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا کہ اس نے ایک علمی اور روحانی محفل کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر صدر سبیل حسین ٹرسٹ مولانا محمد عارف رضا قادری، ڈائریکٹر فیضان غوثیہ توقیریہ جناب قاری راشد مدنی، جناب محترم قاری جہانگیر نعمانی امام فیضان مدینہ دھنباد،جناب محترم قاری محمود قادری صاحب جناب محترم قاری جسیم مظہروی اشرف المساجد، جناب محترم مولانا انور رضوی امام بھٹہ محلہ، جناب محترم قاری طیب علی فیضی امام رحمت گنج مسجد، جناب محترم مولانا ارشد مصباحی امام الحرا مسجد، جناب محترم مولانا سعود عالم مصباحی امام نوری مسجد، جناب محترم قاری اظہر صاحب امام یحییٰ نگر، جناب محترم حافظ عارف صاحب کپاڑی پٹی سبھوں نے اپنی موجودگی سے محفل کو رونق بخشا۔ دیگر اہم شخصیات بھی اس نشست میں شریک ہوئے۔
اس نشست کا مقصد علماء کرام اور عوام اہلسنت کے درمیان ایک مثبت تبادلۂ خیال تھا، تاکہ دینی مسائل پر مشترکہ سوچ اور آراء کا اظہار ہو سکے۔ علماء کرام نے دین اسلام کی اہمیت، روحانیت اور اہل سنت کے مسائل پر روشنی ڈالی، جسے عوام نے بہت دھیان سے سنا اور تائید کی۔
سبیل حسین ٹرسٹ کے اس محفل میں شریک تمام افراد نے اس علمی نشست کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں ایسی نشست،محفل کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اہل سنت کی ترقی اور رہنمائی کا عمل جاری رکھا جا سکے۔
*جاری کردہ آفس سیکریٹری*
*محمد فیضان خان*