ہر سال کی طرح امسال بھی بروز جمعرات 14 نومبر 2024 کو انجمن خیر الاسلام اردو ہائی اسکول برائے طالبات مہاگیری تھانہ میں انچارج صدر مدرسہ محترمہ حلیمہ صاحبہ کی زیر قیادت میں یومِ اطفال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا – سب سے پہلے محترمہ حلیمہ صاحبہ نے ودھان سبھا انتخابی الیکشن کے پیشِ نظر علاقائی امن و سلامتی پر مشتمل کل اراکین اسکول سے عہد دلوایا – بعد ازاں تلاوت کلام پاک کے ذریعے یومِ اطفال کی تقریب کا باقاعدہ و با ضابطہ طور پر آغاز ہوا – پنجم تا دہم جماعت کی طالبات نے نہایت جوش وخروش کے ساتھ پنڈت جواہر لال نہرو کی ذاتی ،سماجی ،سیاسی زندگی اور جواہر لال نہرو کی بچوں سے محبت پر مشتمل عنوانات پر تقاریر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا – چنندہ طالبات نے مشہور ومعروف شعرائے کرام کے تخلیق کردہ بچوں کے ترانے اپنی مترنم آواز میں پیش کیے – علاوہ ازیں بچوں کو مختلف دلچسپ انداز میں کھیل کھلوائے گئے – تقریب کے اختتام سے قبل انچارج صدر مدرسہ محترمہ حلیمہ صاحبہ نے اپنے ذاتی خرچ سے اسکول ہذا کی کل طالبات کو تحفہ محبت سے نوازا – کل تدریسی وغیر تدریسی اراکین نے نہایت دلجمعی کے ساتھ اس تقریب میں بچوں کی رہنمائی ، رہبری اور حوصلہ افزائی کی – تقریب کی صدر محترمہ حلیمہ صاحبہ کے خطبہ صدارت کے ذریعے تقریب کامیابی کے ساتھ یوم اطفال کی تقریب کا اختتام ہوا۔