حاجی پور/پٹنہ(محمد آصف عطا)فن، ثقافت و نوجوان محکمہ، بہار اور بہار للت کلا اکیڈمی کے مشترکہ اشتراک سے ’ہر گھر ترنگا‘ تھیم پر مبنی دو روزہ راکھی تربیتی ورکشاپ کا آغاز پٹنہ کے للت کلا اکیڈمی میں ہوا۔ ورکشاپ کا افتتاح سمع روشن کر بھارتیہ نریتہ کلا مندر کی منتظم افسر محترمہ کہکشاں نے کیا۔ مہمانِ خصوصی کہکشاں نے بچوں کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ راکھی صرف بھائی-بہن کے رشتے کا دھاگا نہیں، بلکہ ایک مقدس تحفظ کا دھاگا ہے، جسے آج ہم قوم کے نام وقف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں یہ عہد لینا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کریں گے۔ ورکشاپ میں پٹنہ کے مختلف اسکولوں — سینٹ پال اسکول، پٹنہ مشن اسکول، سینٹ جوزف کانوینٹ ہائی اسکول، نوٹری ڈیم اکیڈمی، نیو ایرا جونیئر اسکول، شری گرو نانک سینٹرل اسکول، باپو سمارک مہیلا ہائیر سیکنڈری اسکول، نیو آئیڈیل اسکالر ایوارڈ اسکول، ایکتا کانوینٹ اور شری گرو گوبند سنگھ ہائی اسکول — کے کُل 50 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
ان طلبہ کو راکھی بنانے کی باریکیاں سینئر فنکارہ آبھا سنہا اور معاون تربیت کار محترمہ مردولا کی جانب سے سکھائی جا رہی ہیں۔ ورکشاپ میں نہ صرف روایتی راکھیاں بنانا سکھایا جا رہا ہے بلکہ اس میں حب الوطنی اور ثقافتی اقدار کا پیغام بھی پرویا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیت کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
ساتھ میں تصویر ۔
’ہر گھر ترنگا‘ تھیم پر دو روزہ راکھی تربیتی ورکشاپ کا آغاز
