یوم آزادی پر میراروڈ میں سدھ بھاونا منچ کا پروگرام

میراروڈ ( پریس ریلیز) یوم آزادی کے موقع پر سدھ بھاونا منچ میراروڈ کی طرف سے ایک پروگرام بعنوان آزادی اور ہماری ذمہ داری رکھا گیا ۔پروگرام کے آغاز میں ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے سبھی کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بتایا وشواس ہڑگی نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سچی آزادی اسی وقت ملے گی جب ملک سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا دلتوں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور سب آزادی کے فوائد ملنے چاہئیں ہمیں اپنے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لئے جدو جہد کرنی ہوگی انہوں نے فرقہ وارانہ اتحاد اور بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کا مشورہ دیا ۔تنزیل صدیقی نے جماعت اسلامی کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر انسانیت کو بچانے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے اس موقع پر پروفیسر سنیل دھاپسے اور مختار خان کو ان کی ریسرچ مکمل ہونے اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر پھولوں کا ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا پروگرام میں بڑی تعداد میں ہندو مسلم دلت سماج سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پروفیسر اور وکلاء بڑی تعداد میں شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے