ازقلم: ابوالکلام قاسمی شمسی، پٹنہ
صحت بنیادی ضرورت ھے ، اس کی حفاظت ہر وقت ضروری ھے ، صحت اور بیماری انسان کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں ،ادمی صحت مند اور تندرست رھتا ھے ،کام کا ج انجام دیتا رھتا ھے ،یکایک اس کو گرمی لگ گئی یا سردی لگ گئی ،وہ بیمار پڑ جاتا ہے ،پھر وہ کسی کام کا نہیں رہ جاتا ،پھر علاج و معالجہ کے لئے ڈاکٹروں کے پاس دوڑ دھوپ شروع کر دیتا ھے ،اگر علاج نہ کرانے تو وہ تندرست نہیں ھوگا ،خود بھی پریشان رھے گا ،گھر کے لوگ بھی پریشان رہینگے ،کام کاج بند ھونے سے گھر کا توازن خراب ھونے لگے گا،اس لئے علاج و معالجہ اور اس کا انتظام بھی بنیادی ضرورت ھے
علاج ومعالجہ کے لئے حکومت کی طرف سے بڑے بڑے ہاسپیٹل قائم کئے گئے ہیں ،پرائیویٹ ہاسپیٹل بھی کام کر رہے ھیں ،جہان بیماریوں کا علاج کیا جاتا ھے ،بہت سی سماجی اور رفاہی تنظیمیں ہیں ،جن کی جانب سے بھی کلینک اور ڈسپینسری قائم کی گئی ہیں ،اور یہ سب صحت کے ادارے کام کرتے رھتے ہیں ،پھر بھی
اکثر ایسا ھوتا ھے کہ جب کوئی ہنگامی حالات پیدا ھوتے ہیں ،جیسے کوئی وبائی بیماری آجاتی ھے تو مریضوں کی تعداد اتنی بڑھ جاتی ھے کہ یہ پورے سسٹم ناکافی ھو جاتے ہیں اور ہا ہا کار مچ جاتا ھے ،جیسا کہ گزشتہ اور موجودہ کورونا میں ہم نے مشاہدہ کیا ،موجودہ کورونا نے تو لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ،ہاسپیٹل میں بیڈ نہیں ہیں ،اکسیجن نہیں ھے ،ہر طرف افراد تفری ھے ،لوگ تیزی سے دم توڑ رھے ہیں ،ایسے وقت میں ھمارے اندر فکر ابھری ھے کہ چھوٹے چھوٹے اداروں کو ، مدارس کو ،اسکول وغیرہ کو علاج و معالجہ کے لئے استعمال کریں ،بہت سی جگہ لوگوں شروعات بھی کی ھے ،یہ خوش آئند ھے ،خیر دیر ہی سے سہی ،ایک فکر تو ابھری ،
ویسے اس کی ضرورت ھے کہ ہر وقت اس طرح کا متبادل انتظام ہر محلہ میں ھو ، شہر کے محلہ کے لوگ اپنے علاقہ میں انجمن بنائیں ،اور اس کے ذریعہ ڈسپینسری کا انتظام رھے ،جہاں کسی ڈاکٹر سے رابطہ قائم کرکے وقت لیا جائے ،اور سردی ،کھانسی ،بخار وغیرہ کے علاج کے لئے ضروری دوا کا انتظام رھے ،تاکہ لوگ فائدہ حاصل کریں ،بوقت ضرورت اس کو بڑے مقصد کے لئے استعمال کیا جائے ،اسی طرح گاؤں میں انتظام کیا جائے ،اگر چند افراد اس کو چلانا چاہیں تو آسانی سے چلا سکتے ہیں ،لیکن ہمارے اندر کمی اس بات کی ھے کہ ھم وقت سے پہلے کوئی منصوبہ نہیں بناتے ،بلکہ جب مصیبت دستک دے دیتی ھے ،تب ھم بیدار ھوتے ہیں اور کام شروع کرتے ہیں ،تیار ی ھوتے ھوتے مصیبت میں کمی ھوجاتی ھے ،پھر ھم چپ چاپ بیٹھ جاتے ہیں ،جبکہ یہ کام مسلسل کرتے رھنے کا ھے ،اس لئے لوگوں سے اپیل ھے کہ وقت سے پہلے ہر وقت کے لئے ہر گاؤں میں ڈسپینسری اور کلینک قائم کریں ،تاکہ برے وقت میں پریشانی نہ ھو ،اللہ تعالی ھماری فکر میں وسعت عطا فرمائے۔