نظم: رمضان المبارک

نتیجۂ فکر: صادق طاہر قاسمی ندوی کبیر نگری
مقیم حال ریاض سعودی عرب

رمضان کا مہینہ، رحمت کا ہے خزانہ
مومن کے لب پہ دیکھو خوشیوں کا ہے ترانہ

چڑیاں چہک رہی ہیں، کلیاں مہک رہی ہیں
وقت سحر کا موسم کتنا ہے یہ سہانا

رحمت برس رہی ہے اس ماہ محترم میں
اپناؤ دنیا والوں انداز مومنانہ

پرنور ہیں فضائیں ، پرکیف ہیں ہواءیں
چاروں طرف ہے پھیلا رحمت کا شامیانہ

بخشش کرم، عنایت ہے رب دوجہاں کی
روشن ہے اس کے دم سے مرے دل کا آشیانہ

اس کے کرم سے صادق مایوس تم نہ ہونا
دیتا ہے گھونسلے میں چڑیوں کو آب و دانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے