ساکی ناکہ خاتون کی عصمت دری معاملے میں جماعت اسلامی ہند ممبئی حلقہ خواتین کے وفد نے کیا ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن میں میمورنڈم پیش

خیرانی روڈ ساکی ناکہ: 12 ستمبر،‌ ہماری آواز (پریس ریلیز)
ساکی ناکہ علاقے میں ایک خاتون کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے ضمن میں جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر حلقہ خواتین کی جانب سے خیرانی روڈ ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن میں میمورنڈم جمع کیا گیا۔ اس دوران ممتاز نظیر شیخ،ڈاکٹر فریدہ کنڈلک،خلیل شاہ،عارفہ خلیل موجود تھے۔
میمورنڈم کے ذریعے جماعت اسلامی ہند ممبئی یہ بات گوش گزار کرنا چاہتی ہے کہ فوری طور پر خا طی مجرموں کو پکڑا جائے اور اس کی جلد سے جلد چارج شیٹ داخل کر جتنا جلد ممکن ہو ملزمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کام عمل میں لایا جاسکے۔ ملک میں عصمت دری جیسے سنگین جرم کرنے والوں کے لیے سخت ترین سزا مقرر کی جائے تاکہ کوئی اور بھی اس گناہ کا مرتکب نہ ہو سکے۔ جن ممالک میں عصمت دری جیسے جرم پر سخت سزائیں مقرر ہیں،وہاں کے نظم کو بھی ہمارے ملک نے اختیار کرنا چاہیے۔
ہمارے ملک بھارت جسے ہم نے آزاد کیا تھا وہاں ہر گھنٹے میں کتنی عورتیں اس قسم کی گھناؤنی زیادتی، ظلم و تشدد کا شکار بنتی جا رہی ہیں لہٰذا ملک کے تحفّظ کے نظام کو بھی بحال کرنا وقت کی انتہائی اہم ترین ضرورت ہے۔ تمام ہی درندہ صفت چہرے جو اس گھناؤنے گناہ میں شریک ہیں پولیس اُنہیں جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے پہنچائے اور اُن کی پھانسی کے لئے کارروائی کو تیز کرے۔

جماعت اسلامی ہند
ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے