مولانا عبدالرب اعظمی کی اہلیہ کے انتقال پر مولانا عبد الجبار قاسمی نے پیش کی تعزیت

ہردوئی
جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر حضرت مولانا عبدالرب اعظمی کی اہلیہ محترمہ کی وفات حسرت آیات پر ہردوئی اکائی کے صدر مولانا عبد الجبار قاسمی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے تعزیت مسنونہ پیش کی ہے، مولانا نے کہا مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا باری تعالیٰ مرحومہ کی حسنات قبول فرمائے سیئات کو معاف فرمائے، ان کے درجات کو بلند فرمائے، اور مولانا عبدالرب ودیگر پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے، انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت وایصال ثواب کی لوگوں سے اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے