قومی یکجہتی ہفتہ کے تحت مدرسہ جامعہ فرقانیہ سندیلہ میں منایا گیا یوم ثقافتی اتحاد

  • طلبہ نے حب الوطنی اور عدم تشدد کے چھیڑے ترانے

ہردوئی
سماجی ہم آہنگی، قومی اتحاد، ہم آہنگ ثقافت، قومی جذبے کا احساس اور قوم کے تئیں اظہار فخر کے لئے 19 سے 25 نومبر تک ملک بھر میں منائے جارہے ‘قومی ا یکتا ہفتہ کے تحت مدرسہ جامعہ فرقانیہ سندیلہ میں یوم ثفافتی اتحاد منایا گیا اس دوران طلبہ نے حب الوطنی اور عدم تشدد کے ترانے سنائے۔
بتا تے چلیں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے ‘قومی ایکتا ہفتہ کو اس طرح منعقد کرنے کے لئے کہا ہے کہ جس سے سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے پیغام کو ملک اور معاشرے کے ہر حصے تک پہنچایا جا سکے۔ اسی ضمن میں 19 نومبر کو مدرسہ جامعہ فرقانیہ میں یوم قومی وحدت کے طور پر منایا گیا ، اس موقع پر سیکولرازم، حب الوطنی اور عدم تشدد کے موضوعات پر زور دیا گیا ، 20 نومبر کو ‘ یوم اقلیتی بہبود ‘ کے طور پر منایا گیا،21 نومبر کو ‘ یوم لسانی ہم آہنگی ‘ کے طور پر منایا گیا ، اس دوران طلباء نے خوبصورت اشعار ، نعتیں، نظمیں اور گیت سنائے، جبکہ 22 نومبر کو ‘یوم پسماندہ طبقہ، کے طور پر منایا گیا ، وہیں آج 23 نومبر کو یوم ثقافتی اتحاد منایا گیا، اس موقع پر مولانا یاسر عبدالقیوم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا مختلف ثقافت و تہذیب ہمارے ملک کی خوبصورتی اور استحکام کا ذریعہ ہے، بالکل اس طرح جیسے گلدستے میں رنگ برنگی پھول ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا 24 نومبر کو ‘یوم خواتین اور اس کے بعد’ یوم تحفظ و سلامتی منایا جائے گا، اس موقع پر مدرسے کے اساتذہ و معلمات اور طلبہ و طالبات سمیت دیگر افراد موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے