بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت

جامعہ ام سلمہ دھنباد میں ڈاکٹر فہیم اختر ندوی کا ولولہ انگیز خطاب

دھنباد/جھارکھنڈ: 18ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)
تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے انسانوں اور حیوانوں میں مابہ الامتیاز چیز تعلیم ہی ہے ، آج ہر طرف انواع و اقسام کے فتنے پنپ رہے ہیں باطل طاقتیں نئے نئے حربوں سے ہماری دین و شریعت پر حملہ آور ہو رہے ہیں ان فتنوں کا مقابلہ تیغ و تفن سے نہیں بلکہ تعلیم کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے، تعلیم صرف مردوں کیلئے نہیں بلکہ عورتوں کیلئے بھی ضروری ہے کیونکہ اگر ایک مرد تعلیم یافتہ ہوتا ہے تو صرف ایک مرد کو فیض پہنچاتا ہے لیکن اگر ایک خاتون آرستہ تعلیم ہو جائے تو ایک خاندان کو فیضیاب کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار ملک ہندوستان کے ایک قدآور شخصیت پروفیسر فہیم اختر ندوی صاحب نے بڑے کرب کے ساتھ کیا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب چونکہ نبیوں کا سلسلہ بند ہو چکا ہے اب دنیا میں لاکھ برائی ہو اس کو مٹانے کیلئے کوی نبی نہیں آئے گا بلکہ اس امت کے علماء اور ساتھ ہی ساتھ دختران اسلام جو دینی تعلیم حاصل کررہی ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بار گراں کو سنبھالیں اور ہر فتنے سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار کریں،
موقع پر جامعہ ام سلمہ کے بانی و ناظم حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے عصری تعلیم کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاشرے میں ایک عالم یا عالمہ کی ضرورت ہے تو دوسری طرف ایک ڈاکٹر یا ڈاکٹرنی کی بھی ضرورت ہے گویا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی نہایت ضروری ہے، بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہمیں ایک معمولی سی دوا لینے کیلئے غیروں کے پاس جانا پڑتا ہے جو ہماری ایمانی غیرت کے خلاف ہے ،
پروگرام میں مہمان موصوف کی صاحبزادی محترمہ امامہ صاحبہ جو کہ ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں ۔۔ انہوں نے بھی اپنی ناصحانہ کلمات سے جامعہ کی طالبات کو نوازا جس کا اچھا خاصہ اثر دیکھنے کو ملا،
ابتداء میں جامعہ کی طالبات نے اپنے اپنے پروگرام پیش کئے جس سے مہمان موصوف بہت متاثر ہوئے اور جامعہ کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار فرمایا،
اخیر میں دعائے ماثورہ کے ذریعہ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے