موجودہ ارتداد زدہ ماحول میں ڈاکٹر حضرات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں :مولانا عطاءاللہ قاسمی

جمعیت علما پہانی نے 20 ڈاکٹروں کو ایوارڈ سے نوازا

پہانی/ہردوئی: 18ستمبر، ہماری آواز(یاسر قاسمی)

جمعیت علماء پہانی کے زیر اہتمام مدرسہ رحمانیہ لوہانی میں بعد نماز مغرب طویل عرصے سے طبی خدمات انجام دے رہے ڈاکٹروں کی ایک اعزازی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں 20 ڈاکٹروں کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا، صدارت استاذ العلماء مولانا محمد عابد اسعدی، سرپرستی مولوی محمد ہارون اور نظامت مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کی۔خصوصی خطاب کرتے ہوئے مقامی صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی نے کہا فرمان نبوی ہے جو دنیا میں کسی کی تکلیف دور کر دیتا ہے آخرت میں اللہ اس کی تکلیف دور کرے گا، ڈاکٹر حضرات اپنی طبی مہارت سے مریضوں کی صحت یابی کے لئے کوشاں رہتے ہیں وہ بھی اس فضیلت کے مستحق بس شرط یہ ہے کہ نیت خدمت خلق اور بندگان خدا کی ہمدردی ہو محض پیسہ کمانا مقصد نہ ہو ، نیت صحیح ہو تو پھر طبی خدمت عظیم ترین خدمت خلق ہے، انہوں نے کہا موجودہ ارتداد زدہ ماحول میں نبوی تعلیمات اور اسلامی اخلاق و کردار کا مظاہرہ کر کے ڈاکٹر حضرات مسلم عوام کے ایمان کی سلامتی اور اغیار کو اسلام سے قریب کرنے میں اہم رول ادا کر سکتے۔ مقامی جنرل سکریٹری مولانا زعیم الاسلام قاسمی نے جمعیت کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، نشست کا آغاز قاری محمد الطاف کی تلاوت کلام اللہ اور عبدالرحمن کے نعتیہ اشعار سے ہوا۔ آخیر میں حاضرین کے اظہار تشکر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے