مساجد و خانقاہوں و قبرستانوں کا رجسٹریشن جلد کرائیں: قاضی شہر

اناؤ (یاسر قاسمی)
قاضی سیدضیاءالعارفین قاضی شہر و امام عیدگاہ بانگرمئو اناؤ نے ایک اخباری بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک سینٹر آف انڈیا و دارالعلوم فرنگی محل کے ناظم مولانا خالد رشید فرنگی محلی قاضی شہر و امام عیدگاہ لکھنؤ کی طرف سے عیش باغ عیدگاہ میں ہر دوشنبہ کے دن 12 بجے سے شام 4 بجے تک مساجد و مقاصد و خانقاہوں و قبرستانوں کے رجسٹریشن کرانے کے لیے ایک کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے۔
قاضی شہر نے مساجد و قبرستان و خانقاہوں کے ذمہ داران حضرات سے اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ مساجد و قبرستانوں و خانقاہوں کے قانونی تحفظ کے لٸے تمام مساجد و قبرستانوں کا رجسٹریشن کرانا لازمی ہے اس لٸے مسلمانوں کو چاہٸے کہ جلد از جلد وقف بورڈ میں رجسٹریشن کرالیں۔
قاضی شہر نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لٸے فارم ہمارے سوشل میڈیا فیسبوک پیج پر لنک دیا گیا ہے اور ہمارے آفس سے بھی دستياب کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے