ازقلم .. ارشدعلى قاسمى 9010681448
مديرِتحرير رسالۂ فيضانِ ولى اللہ
وسكريٹرى جمعيۃ علماء نظام آباد
حصولِ علم كيليۓ جہاں بهت سارے ذرائع اسباب وآلات كا سہارا ليا جاتا هے تو وهيں قلم بحيثيتِ خطّ وكتابت ابتداۓ انسانيت سے هى ايك مسلّم ومحكم ذريعہ هے جس كے سہارے قوموں ميں انقلابات پيدا كۓ جاسكتے هيں اسى خط وكتابت كا وجود يعنى رسالے وجرائد قوم كا ايك اهم اثاثہ اور ترجمان ثابت هوتے هيں جو بڑے وسيع پيمانے پر علمى وادبى سياسى واخلاقى مذهبى وتہذيبى معاشرتى وثقافتى اخلاقى واقدارى اور علمى ذخائر كا منبع اپنے اندر سميٹ ركهے ہوۓ هوتے ہيں .. يہ علمى ذخيره قوم كے ہرفرد اور ہرطبقے خوانده وناخوانده چهوٹے بڑے مردوعورت اميروغريب غرض يہ كہ ہرايك كى بلواسطہ يا بلاواسطہ بلاتفريق وتميز كے رہنمائ اور ترجمانى كرتے ہيں
رسالے عوام الناس كے جذبات واحساسات اور خيالات كى ترجمانى ونمائنده گى كرتے هيں اور اسى بنا پر عوام كو رسائل وجرائد كے اندر پوشيده مواد كى پشت پناهى حاصل ہوتى ہے اس اعتبار سے ادبى جريدے قوم وفرد كے معيار كو پروان چڑهانے اور بلنديوں تك پنهچانے ميں اہم رول ادا كرتے ہيں … الخير
بات يہ عرض كرنى ہيكہ همارا
سہ ماهى رسالہ بنام فيضان ولى الله جسكا الحمدلله ايك جلسۂ عام ميں جو جلسہ اداره مظهرالعلوم ٹرسٹ ميں بتاريخ 3 اكٹوبر بروز اتوار 2021 كو منعقد هے رياست كے اكابر علماء كرام وبزرگان دين كى موجودگى ميں رسمِ إجراء عمل ميں آئيگا ان شاءالله العزيز
بفضل ايزدتعالى وتقّدس رسالہ پاۓ تكميل كو پهنچكر منظرعام كيليۓ تيار هے جسكا عملا آغاز 3 اكٹوبر 2021 كو بدست اكابر علماء هوگا
راقم بحيثيتِ خادم آپ سبهى احباب سے مذكوره رسالہ كا ايك مختصر ومعتبر تعارف وپسِ منظر عرض كۓ ديتا هوں كہ يہ سہ ماهى رسالہ دارالعلوم بچكنده ضلع كاماريڈى كا ايك دينى اصلاحى فكرى علمى وادبى تحقيقى ترجمان هے اور ساتھ هى ساتھ يہ بهى عرض كردوں كہ دارالعلوم بچكنده سرزمين ضلع كاماريڈى كا ايك بافيض ونوخيز ومعيارى دينى واسلامى اداره هے جو مولانا سيّدولى اللّه قاسمى صاحب رحمة الله عليہ مكمل نگرانى وسرپرستى ميں قائم كيا گيا اور يہ اداره اپنےزمانۂ تاسيس هى سے ضلع بهر كے تشنگانِ علوم نبويّہ كى سيرابى كى جدّوجهد ميں همہ تن مصروف هے اب تو يہ اداره الحمدلله ايك وسيع وعريض اور خوشنماتعميرِنو كيساتھ ايك خوشگوار فضاء ميں رواں دواں هے جسكے ناظمِ اعلى میرے ہم درس عزیزم مولانا رضوان صاحب قاسمى هے جو مذكوره رسالہ كے مديرِاعلى بهى هے
مذكوره رسالہ حضرت مولانا سيّدولى اللّه قاسمى رحمه الله تعالى كے نام سے موسوم ومنسوب هے اور حضرت كى حيات وخدمات اور مثبت افكارونظريات فيوض وبركات كے حوالہ سے اسكو آشكارا كرنيكى غرض سے عزیزم مولانا محمد رضوان قاسمی نے اس رسالہ كى نشرواشاعت كا عزم واراده كيا هے کیونکہ مولانا رضوان قاسمی کا حضرت مولانا سید ولی اللہ قاسمی صاحب نور اللہ مرقدہ سے بہت گہرا تعلق تھا وہ ہر کام مولانا کے مشورے سے کیا کرتے تھے چاہے وہ مدرسہ کا نظم و نسق ہو یا گھریلو معاملات ہوں یا تجارتی مسائل ہر معاملے میں حضرت ناظم صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے رجوع ہوا کرتے تھے فلله الحمدوالثناء على ذالك
چونكہ حضرت رحمة الله عليہ كے شاگردين محبّين ومخلصين كى پورى رياست ميں ايك كثير تعداد موجود هے بطورِخاص ضلع نظام آباد ضلع عادل آباد ضلع كاماريڈى وكريمنگر وغيره ميں ايك بڑى تعداد حضرت كے فيض يافتگان كى موجود هيں اور الحمدلله وه احباب بهى برسوں سے دين كى عظيم خدمات سے جڑے هوۓ هيں اور اپنے اپنے علاقوں كو سنبهالے هوۓ هيں الحمدلله
رسالہ فيضان ولى اللّه ابهى تو بحيثيتِ سہ ماهى مجلّہ هے مستقبل ميں ان شاءالله ماهنامہ ميں تبديلى كے عزائم هيں الله تعالى آسان كرے اور يہ رسالہ 60 صفحات پر مشتمل هے جسكى قيمت 30 روپيہ رقم هے ليكن ياد رهے كہ پہلا أڈيشن گفٹ اڈيشن ركها گيا هے يعنى بطور هديہ پيش كيا جائيگا پهر سالانہ ممبرسازى پر توجہ مركوز رهيگى
ايك بات يہ بهى ذهن نشين رهے كہ ضرور همارے ليۓ يہ ايك نيا تجربہ اور نيا مرحلہ هے ليكن رياست وبيرونِ رياست كے قديم ومعيارى اور بڑے مدارس سے بڑى عمده گى سے شائع هونے والے رسائل وماهنامے كو أئيڈيل ومعيار بناكر مضامين وعناوين كو ترتيب وتہذيب وسليقہ مندى سے آراستہ وپيراستہ كرنيكى سعئ حاصل كى گئ هے باريك بينى كى ازحد كوشش كى گئ هے پهر بهى كہيں نہ كہيں تشنگى خامى نقص كا ضرور احتمال هے اور هم خادمين كو اسكا اعتراف بهى هے إسى ليۓ قارئين كرام سے پيشگى معذرت بهى هے آپسى توجہات وباهمى تعاون وتناصر سے ان شاءالله اصلاح بهى هوتے رهيگى اور كام بهى رواں دواں رهيگا …
قارئين كرام سے گذارش يہ هيكہ اسكى نشرواشاعت ميں خوب بڑھ چڑھ كر حصّہ ليں اور دعاوں سے نوازيں تاكہ رسالۂ فيضان ولى الله كا فيض عام هو اور خادمين ومنتظين كى خوب حوصلہ افزائ هو …
بس آخر ميں دعاءگو هوں كہ الله ربّ العزّت همارى اس ذرّين كاوش كو بيحد قبول ومنظور فرمائيں آپسى خلوص ومحبت كے پروان چڑهنے كا ذريعہ بناۓ اور هم سب كيليۓ يہ اعمال ذخيرۂ آخرت بناۓ اور اس رسالہ كے فيض كو خوب عام وتام فرماۓ اور حضرت رحمه الله تعالى كے حق ميں صدقۂ جاريہ بناۓ … آمين بجاه سيدالمرسلين