سہ ماہى رسالہ بنام فيضانِ ولى اللہ كا شاندار رسمِ اجراء

ازقلم ارشدعلى قاسمى 9010681448
مديرِتحرير فيضانِ ولى اللّه
وسكريٹرى جمعيۃ علماء نظام آباد

3/ اكٹوبر بروز اتوار 2021 شہر كا مركزى دينى اداره مظهرالعلوم ٹرسٹ آٹونگر نظام آباد ميں جلسہ براۓ رسمِ اجراء سہ ماہى رسالہ فيضان ولى اللّه منعقد هوا الحمدلله بهت هى شاندار وبے مثال پروگرام رها از ابتداء تا اختتام بهت هى شاداب وكامياب رہا ايك بڑى تعداد ميں شہر واطراف واكناف سے بلكہ پورے ضلع بهر سے لوگ بالخصوص اہلِ علم ودانش كا طبقہ شريكِ جلسہ رہا غير متوقع مجمع موجود تها باوجوديكہ مهمان مدعو اكابر علماء كى اپنے كسى ذاتى انفرادى ونجى مصروفيت ومجبورى كے سبب عدمِ موجودگى اوراخبار واشتہار وفلكسى پر نام تو علماء كرام كے موجود تهے بشمول جيسے همارى رياست كے مشہور ومعروف ومعتبر عالم دين حضرت مولانا احمد عبيدالرحمان اطہر صاحب مدظلہ اسيطرح بزرگ شخصيت حضرت مولانا اميرالله خان صاحب مدظلہ كے نام تهے پروگرام كيليۓ وقت بهى ليا گيا تها پر منجانب الله بوجہ عذر شريكِ جلسہ نهى رهے ليكن الحمدلله لوگ پورے ضلع بهر سے ہربار كيطرح اس بار بهى ايك بافيض دينى اداره سے بے پناه محبت وتعلق كا ثبوت پيش كرتے هوۓ حاضرهوۓ اور محفل ميں حلقہ بگوش رهے اور بيانات سے مستفيد بهى هوتے رهے

پروگرام كاآغاز رواياتِ اسلاف كا پاس ولحاظ كرتے هوۓ قرأتِ كلام پاك سے هوا اداره هذا كے ايك ہونہار طالب علم محمدبن منصّر نے خوبصورت تلاوت كى بعد مشہور و معروف نعت خواں جناب احمدساگر صاحب بودهن نے دلكش انداز ميں نعتيہ كلام پيش كيا اور نظامت كے فرائض انجام دينے والے مولانا رضوان صاحب قاسمى ناظم دارالعلوم بچكنده ومديراعلى فيضان ولى الله نے جلسہ كے اغراض ومقاصد پر تفصيلى روشنى ڈالى بطور خاص رسالہ فيضان ولى الله كا جامع تعارف وپس منظر پر كلام كيا اور اسى ضمن ميں جسكے نام سے رسالہ موسوم هے حضرت مولانا سيّدولى الله قاسمى صاحب رحمة الله عليہ انكے محاسن وكمالات اور حضرت كى همہ جہتى خدمات كے حوالہ سے بڑے پّرجوش وپّركشش انداز ميں دردوفكر ميں غرق هوكر تفصيلات سے آگاه كيا اور پهر اپنے مقامى كام يعنى بچكنده منڈل ميں چلنے والے قومى وملى خدمات اوردارالعلوم بچكنده كے حالات وكارگذارى مختصر ومفيد پيش كى
مدعو مہمانانِ خصوصى ميں حضرت مولانا قطب الدين صاحب مدظلہ حيدراباد اور حضرت مولانا لئيق احمد صاحب قاسمى بودهن كے جامع وپرمغز خطابات هوۓ هيں اور آخر ميں اداره مظهرالعلوم ٹرسٹ كے ناظم مولانا سيّدسميع الله صاحب نے پروگرام كے انتظام وانصرام كے حوالہ سے مختصر بات كى اور حاضرين كا شكريہ ادا كيا اور پهر موصوف محترم نے صدرجمعية علماء تلنگانہ وآندهرا جناب حافظ پير شبير احمد صاحب كى جانب سے مباركبادى وحوصلہ افزائ پر مشتمل تحرير كرده پيغام سامعين كو پڑهكر سنايا بعده صدرصاحب كے هاتهوں سہ ماهى مجلہ فيضان ولى الله كا رسم اجراء عمل ميں آيا اور ازخود صدرصاحب نے رسالہ پر كام كرنے والى پورى ٹيم بشمول مولانا ربانى صاحب قاسمی ومولانا محبوب صاحب قاسمی جوكہ نائب مديرين هے اور اسيطرح مولانا عبدالرحيم صاحب اور حافظ معين اكبر صاحب اور مجلس ادارت ومجلس مشاورت سبهى كى محنتوں كو مباركبادى پيش كى اور كام كو بهت هى سراها اور مستقبل كيليۓ نيك تمنّاووں كا اظهار بهى كيا اور جلسہ كا اختتام مولانا لئيق صاحب كى دعاء پر هوا سابقہ روايات كے مطابق سبهى حاضرين اجلاس كيليۓ طعام ماحضر كا نظم كيا گيا تها بعد طعام احباب نے ممبر سازى ميں حصہ بهى ليا اورچونكہ پہلا اڈيشن گفٹ اڈيشن تها تو رسالہ فيضان ولى الله كو احباب بطور هديہ اپنے ساتھ ليكر گۓ ….
دعاء هيكہ الله تعالى همارى اس كوشش وكاوش كو قبول ومنظور فرمائے اور استقامت بهى نصيب فرماۓ…. آمين

نوٹ راقم الحروف بحيثيتِ مديرتحرير عوام وخواص سے پّرخلوص اپيل كرتا هوں كہ آپ مذكوره رسالہ كے ممبر بنيں اور لوگوں كو اسسے جوڑے اور دامے درمے سخنے همارى حوصلہ افزائ بهى فرماتے رهيں ….. فجزاكم الله خيرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے