ملک کی فضاء کو مکدر کرنے والے یتی نرسنگھا آنند کو فی الفور گرفتار کیا جائے

حکومت ہند سے حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا مطالبہ۔

کاماریڈی 8 اکتوبر (پریس ریلیز)
ملک عزیز بھارت امن و شانتی، گنگا جمنی تہذیب کے لئے جاناجاتا ہے، ہر شہری کو اپنے اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی کی وجہ سے پوری دنیا میں سونے کی چڑیا کہا جاتا ہے، لیکن چند فرقہ پرست عناصر ملکی قانون کے غداروں کی طرف سے ملک میں ناخوشگوار ماحول پیدا کرنے کے لئے بار بار مذہبی شخصیات بالخصوص رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ( فداہ ابی وامی) پر انتہائی نازیبا کلمات کے ذریعہ گستاخی کررہے ہیں، جبکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے، لیکن اپنے نبی آخرالزماں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ذرہ برابر بھی گستاخی ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتا، غدار ملک ملعون یتی نرسنگھا آنند غازی آباد کے ایک مذہبی پروگرام میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شان اقدس میں کھلی گستاخی کرکے اپنے درندہ صفت ہونے کا ثبوت دیا ہے، یہ نہ صرف مسلم دشمنی پر مبنی ہے بلکہ یہ لوگ ملک دشمن بھی ہے، یہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے خلاف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے انتہائی خطرناک ہے، حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے حکومت ہند سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہم ہندوستان کے آئین کے ہر حرف کو مانتے اور تسلیم کرتے ہیں، لہذا ملعون و گستاخ رسول کو سنگین دفعات لگاتے ہوئے فوراً گرفتار کیا جائے، اور سخت سے سخت سزا دلوائی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی کسی بھی مذہبی شخصیات پر بھوکنے کی جرأت نہ کرسکے، اور ملک کا ماحول پر امن اور سازگار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے