مولانا محمد یامین مظاہری صدر و یاسر عبدالقیوم قاسمی جنرل سکریٹری منتخب
ہردوئی (یاسر قاسمی) 7 اکتوبر
میقات نو 2021 کے لیے جمعیت علماء ہند تحصیل سندیلہ یونٹ کی انتخابی میٹنگ چکر روڈ ا ملیا باغ سندیلہ میں منعقد ہوئی،
میٹنگ میں باتفاق رائے مولانا محمد یامین مظاہری صدر اور یاسر عبدالقیوم قاسمی مسلسل دوسری بار جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ضلعی صدر مولانا عبدالجبار قاسمی بحیثیت سرپرست اور ضلعی نائب صدر مولانا محمد غفران بلگرامی بطور مشاہد موجود رہے ۔
بدھ کی شام تقریبا 5 بجے مولانا محمد شفیق جامعی کی رہائش گاہ پر جمعیت علماء کی منعقدہ میٹنگ میں تمہیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الجبار قاسمی نے کہا جمعیۃ علماء نے آزادی سے لے کر ملک کی تعمیر وترقی تک کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا، ملک کے مفاد میں جمعیت کی خدمات سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں اور آج بھی یہ تنظیم قدرتی آفات یا فسادات میں بے گھر ہوئے مسلمانوں کی باز آباد کاری ، ان کے مکانات کی تعمیر ، بے قصوروں کی جیلوں سے رہائی، معاشروں کی اصلاح ، غریبوں ، کمزوروں کی امداد ، بیماروں کے علاج اور شمع علم سے جہالت کی تاریکیاں دور کرکے معاشروں کے جگمگانے میں شب وروز مصروف ہے۔ بعد ازاں انتخابی تجویز پیش ہوئی، جس میں حافظ محمد سلطان ، اور حافظ محمد خلیل سرپرست ، مولانا محمد یامین مظاہری صدر ، مولانا محمد فاروق مظاہری، حاجی محمد ایوب پردھان ، مولانا محمد شفیق جامعی ، اور مولانا محمد قمر عثمانی قاسمی نائب صدور ، یاسر عبدالقیوم قاسمی جنرل سیکریٹری، مفتی محمد سہیل قاسمی، قاری محمد عامر، حافظ عبدالوہاب، حافظ مفید الاسلام، مولانا محمد کلیم سکریٹری، مولانا محمد اختر جامعی خازن، مفتی عبدالسبحان قاسمی، حافظ محمد طفیل ترجمان، مسٹر عبدالولی صدیقی، حفظ الرحمن، محمد سلیس، ڈاکٹر محمد آفتاب قانونی مشیر کار، حافظ محمد سجاد اور حافظ محمد عماد میڈیا انچارج منتخب ہوئے، جبکہ حافظ نعیم الدین، محمد عمران ، حافظ محمد عمران، حافظ امام الدین ، حافظ محمد سعید، محمد اطہر عرف ساحل پر دھان ، حافظ محمد حمید ، حاجی دین محمد ، مولانا محمد لقمان ، شفیق علی، مولانا محمد ارقم، حافظ راشد عبداللہ، محمد عتیق، محمد طارق، حافظ محمد عقیل، حافظ محمد نوشاد ، حافظ محمد شبلی، حافظ محمد اسامہ ، حافظ امان اللہ ، حافظ محمد دانش اور محمد دلشاد ممبران منتخب، نشست کا آغاز حافظ محمد طفیل کی تلاوت کلام اللہ اور حافظ فخرالدین کے نعتیہ اشعار سے ہوا، یاسر عبدالقیوم قاسمی نے سب کے تئیں اظہار تشکر کیا، نومنتخب صدر مولانا محمد یامین مظاہری کی دعاء پر میٹنگ ختم ہوئی۔