تکمیل حفظ قرآن کی سعادت سے بہرہ ور ہونے والے چار طلبہ کے اعزاز میں جلسہ منعقد

جمیعت علماء پہانی نے قرآن کریم کی تدریس کا 20 سالہ تجربہ رکھنے والے 35 اساتذہ کو "حضرت محی السنۃ ایوارڈ،، سے نوازا

ہردوئی (یاسر قاسمی)
گزشتہ شب بعد نماز مغرب مدرسہ رحمانیہ محلہ لوہانی میں حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے چار طلباء کے اعزاز میں ایک دعا ئیہ جلسہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ سمیت قران کریم کے درس و تدریس کا 20 سالہ تجربہ رکھنے والے تقریبا 35 اساتذہ کرام کو جمعیت علماء پہانی کی طرف سے "حضرت محی السنہ علیہ الرحمہ،، ایوارڈ سے نوازا گیا جلسہ کی صدارت جامعہ اسلامیہ دارالعلوم زکریا ٹرانسپورٹ نگر مراد آباد کے بانی وشیخ الحدیث مولانا محمد سالم قاسمی اور سرپرستی الحاج مولوی محمد ہارون سابق مہتمم مدرسہ رحمانیہ نے کی، آغاز قاری محمد الطاف جامعی استاذ مدرسہ رحمانیہ کی تلاوت سے ہوا ، نعتیہ اشعار محمد ثاقب نے پیش کئے، مفتی عبدالحق نائب مہتمم دارالعلوم زکریا ٹرانسپورٹ نگر نے کلیدی خطاب کیا، نظامت کے فرائض مولانا مفتی محمد رضوان نے انجام دئے ۔
منعقدہ جلسے میں مدرسے کے 4 طلبہ سے قرآن کریم کی چند آیات سن کر حفظ قرآن کی تکمیل کرائی گئی، تکمیل حفظ قرآن کی سعادت سے بہرہ ور ہونے والے طلبہ حافظ محمد عاصم ولد ریاض ا لدین ساکن محلہ انصار گنج نئی بستی ، حافظ محمد فیض ولد حافظ محمد شمشاد ساکن عبداللہ نگر ، حافظ محمد سہیل ولد زاہد علی ساکن موضع لونا عالم نگر ہردوئی، حافظ محمد حارث ولد محمد یونس ساکن قصبہ برور لکھیم پور کو اسناد وانعام سے نوازا گیا، مدرسے کے ناظم مولانا عطاء اللہ قاسمی نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، مولانا زعیم الا سلام قاسمی، مولانا نوشاد جامعی ، حافظ اسلام اور ماسٹر انوار نے انتظامی امور کی ذمہ داری بحسن وخوبی نبھائی۔ اس موقع پر قرآن ومجید کے درس وتدریس کا 20 سالہ تجربہ رکھنے تقریبا 35 اساتذہ کرام کو "حضرت محی السنہ ایوارڈ،، سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ جمیعۃعلماء ضلع ہردوئی کے نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی گوپامؤ و مدرسہ رحمانیہ پہانی کے سابق مہتمم الحاج مولوی محمد ہارون نے اپنے ہاتھوں سے دیا
دعاء کے ساتھ جلسہ ختم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے