جمعیۃ علماء ایک خالص مذہبی جماعت ہے، امت کے مسائل کی کامیاب نمائندگی خوش اسلوبی کے ساتھ سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کرتی ہے۔ مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی ودیگر کا خطاب
کاماریڈی/تلنگانہ: 9 اکتوبر، ہماری آواز(نامہ نگار)
حافظ عدنان ذاکر حسینی آرگنائزر جمعیۃ کی اطلاع کے مطابق X روڑ یس یس نگر منڈل و گاندھاری منڈلس میں حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی قیادت میں ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد ہوا علماء ائمہ حفاظ وکارکنان جمعیۃ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ یوسف انور حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ یہ جمعیۃ انسانوں کی ہمدردی میں کام کرنے والی جماعت ہے، ظلم وبربریت کے خلاف سر اونچا کرکے کام کرتی ہے، حیدرآباد ہو یا کیرالا ہو یا آسام متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان مقامات پر امیر الہند دامت برکاتہم کی ایماء پر بے لوث خدمات انجام دی ہے، لہذا ضرورت ہے کہ مذہب سے اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر کام کریں، علماء سے جڑکر انکی صحبت اور انکی نگرانی میں کام کریں، اس سے کام میں تقویت آتی ہے، دینی مدارس مساجد خانقاہوں کی حفاظت جس کا نصب العین ہے، مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہمارے ملک کی قدیم آرگنائزیشن ہے، جس کا جنگ آزادی میں بہت بڑا کردار رہا ہے، پھر آزادی کے بعد جب ہندوستان کی تقسیم عمل میں آئی تو جمعیۃ علماء ہی ہے جو مسلمانوں کے ایمان عقیدہ کی حفاظت، مذہبی تشخص کے علاؤہ انسانی حقوق کے لئے کام کیا اور ابھی جمعیۃ علماء کے قومی صدر امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء خالص مذہبی جماعت ہے، نہ کہ سیاسی، ہاں جب بھی کوئی پیچیدہ معاملہ یا مسئلہ پیش آیا تو سیاسی نمائندگی کے لئے سیاسی قائدین اور حکومت کے ایوان تک آواز اٹھاتی ہے، الحمدللہ مسلمانوں کے علاوہ برادران وطن نے بھی جمعیۃ سے استفادہ کیا، اسی طرح تعلیمی اسکالرشپس کا آغاز کیا، تاکہ ہمارے بچے تعلیمی میدان میں آگے بڑھے قوم کے کچھ کام آئیں، اس موقع پر الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ جمعیۃ قوم وملت کے لیے کام کرتی ہے، حالات کا مقابلہ کریں کیونکہ آج مسلمانوں کے ساتھ تشدد کا برتاؤ کیا جارہا ہے موب لینچنگ کی جارہی ہے، جمعیۃ کی جانب سے ین آر سی کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، لہذا جمعیۃ کے اغراض ومقاصد کو سمجھیں اور اس روحانی جماعت سے وابستہ ہوجائیں کیونکہ ہم باضابطہ ایک نیٹ ورک کے تئیں کام کررہے ہیں، مظلوم کی فریاد رسی کرنا ہمارا فرض ہے، مولانا ضیاء الحق امام وخطیب گنڈیویٹ کی تلاوت کلام پاک اور مفتی خواجہ شریف مظاہری کے افتتاحی کلمات سے جلسہ کا آغاز عمل میں آیا، اس موقع پر جامع مسجد گاندھاری کے ذمہ داران جناب غوث صاحب، اسعد صاحب ودیگر کارکنان موجود تھے، کاماریڈی سے مولانا نظرالحق دیناجپوری،مولانا منظور عالم مظاہری، حافظ آصف امام وخطیب جامع مسجد گاندھاری، حافظ رضوان امام وخطیب جامع مسجد مدھیلی،گنڈیویٹ موضع کے ذمہ داران ودیگر موجود تھے۔