نو منتخب چیئرمین حاجی جمال ساجد نے تعمیری کام کا لیا جائزہ
ہردوئی (یاسر قاسمی)
پہانی قصبے کی سڑکیں انتہائی خستہ حال تھیں جن کی تعمیر نو کا مطالبہ اہالیان قصبہ کی طرف سے بار بار کیا جاتا رہا تاہم مطالبہ پورا نہیں ہوسکا۔
واضح ہو نگرپالیکا پہانی کے ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے جواں سال چیئرمین حاجی جمال ساجد چاند نے الیکشن کے دوران چارماہ کے اندر قصبے کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر نو کا عوام سے وعدہ کیا تھا، جیت حاصل کرنے کے بعد جب نو منتخب چیئرمین نے مخالف حالات کے باوجود خستہ حال سڑکوں کی تعمیر نو کا کام شروع کیا تو اہالیان قصبہ کے چہرے کھل اٹھے، چیئرمین نے بتایا 2 سڑکیں جو بازار اور قصبے کی صدر سڑک ہیں باٹ مکس پلانٹ سے تعمیر کرائی جارہی ہیں، سڑک کی تعمیر میں کوئی کمی نہ رہنے پائے اس کے لیے وہ خود وقتا فوقتاً تعمیری کام کا جائزہ لیتے رہتے ہیں،انہوں نے بتایا الیکشن کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے نبھانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، قصبے میں پہلی بار باٹ مکس سڑک کی تعمیر اور اس پر سفید پٹیاں دیکھ کر عوام میں خوشی کا ماحول ہے، سوشل میڈیا پر بھی نومنتخب چیئرمین کے کام کی خوب ستائش ہو رہی ہے،
واضح ہو 2017 کے انتخابات میں جمال ساجد کے والد مرحوم حاجی محمد ساجد چیئرمین منتخب ہوئے تھے لیکن کوڈ-19 سے دہلی میں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا تھا، ان کے انتقال سے نگر پالیکا پہانی کی سیٹ خالی ہوگئی تھی، ضمنی انتخابات میں ان کے بیٹے حاجی جمال ساجد چاند نے جیت درج کرائی ہے، انہوں نے بتایا سیاست میں قدم رکھنے سے ان کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔