نو منتخب امیر شریعت صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار!

محمد ابوذر مفتاحی امارت شرعیہ،بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ

امارت شرعیہ،بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ مسلمانوں کی ایک دینی ملی تعلیمی سماجی و رفاہی باوقار تنظیم ہے،امارت شرعیہ سوسالہ خدمات کی تاریخ پر محیط ہیں، جس کا ماضی بھی بڑا روشن و تابناک رہا ہے،حال بھی زیر سرپرستی ،امارت شرعیہ،بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے نو منتخب امیر شریعت،مولانا أحمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ،
مفکر اسلام حضرت امیر شریعت سابع رح کا تربیت یافتہ و سچے جانشین،دینی وعصری علوم کے سنگم نوجوانوں کی ترجمان حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ، امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت تقریر وتحریر کے شہسوار درجنوں کتابوں کے مصنف دارالعلوم وقف دیوبند کے ممتاز استاد حدیث و تفسیر حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب،
زیر نگرانی امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب امارت شرعیہ کے نائب ناظم و شعبہ تنظیم کے انچارج مقرر بے مثال مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب الحمداللہ مستقبل میں بھی منصوبہ بند وسلیقے کے ساتھ ہر شعبہ میں وسعت و توانائی کے ساتھ دن رات ترقی کی طرف رواں دواں ہے،
قدرت الٰہی کے فیصلے کے مطابق
امیر شریعت (سابع) حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رح کا 3/اپریل 2021ء کو انتقال ہوگیا ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انکی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،جملہ خدمات دینیہ بارگاہِ الٰہی میں قبول فرمائیں،
ان کے انتقال کے بعد سے ہی یہ عظیم عہدہ خالی تھا، تقریبا چھ سات ماہ سے یہ حساس مسلہ چہار جانب سوشل میڈیا وغیرہ میں سرخیوں میں تھا، بالخصوص بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے مسلمانوں میں اضطراب و بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی امیر شریعت ثامن کا کیسے انتخاب کیا جاۓ ؟؟ اربابِ حل وعقد کا یہ اجلاس،
الحمداللہ 9/اکتوبر 2021ءکو المعہد العالی کے احاطہ میں زیر صدارت نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی منعقد ہوا،اتفاق راۓ سے امیر شریعت( ثامن )کا ہر ممکن کوشش کی گئی،مگر اربابِ حل وعقد کی اکثریت نے ووٹنگ کرانے پر اصرار کیا چنانچہ ووٹنگ کا عمل شروع ہوا،پولیس و انتظامیہ کی نگرانی میں ووٹنگ کرائ گئی امارت شرعیہ،بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کی مجلس اربابِ حل وعقد نے کثرت آراء کی بنیاد پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کے آٹھویں امیر شریعت کے طور پرحضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کو منتخب کیاگیامیں نو منتخب امیر شریعت صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،اور اللہ تعالیٰ سے دعا گوں ہوں کہ یہ فیصلہ امارت شرعیہ کے حق میں بھی بہتر ہوں ملت اسلامیہ کے لئے بھی،اس عظیم خانوادے کا ملت اسلامیہ پر بہت احسان ہیں ،اس خانوادے نے ملت اسلامیہ کی ہر محاذ پر صحیح سمت و بر وقت رہنمائی کی ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ اگر کوئ دینی تعلیمی سیاسی سماجی و رفاہی خدمات پر تاریخ لکھے گا اس عظیم خانوادے کا تذکرہ نہ ہوں میں سمجھتا ہوں کہ وہ تاریخ نا ممکن رہے گا ،اس عظیم خانوادے سے ملت اسلامیہ کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ اسی امید سے اربابِ حل وعقد نے ان کو امیر شریعت ثامن کے طور پر منتخب کیا ہے انشاءاللہ العزیز حضرت امیر شریعت صاحب کی خصوصی توجہ سے امارت شرعیہ کے بینر تلے دینی و عصری تعلیمی انقلاب آۓگا،انشاءاللہ ہر شعبہ مضبوط و مستحکم ہوگا ،رب کریم سے دعا ہے کہ جملہ شرور فتن سے محفوظ فرمائے آمین یا رب العالمین،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے