دریاباد،بارہ بنکی(محمد مدثر): موضع کھنڈ پپرا میں 25 ستمبر بروز بدھ بعد نماز عشاء منعقد ہونے والی اتحاد ملت کانفرنس کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں کانفرنس کی تیاریوں کا نہ صرف جائزہ لیا گیا بلکہ شاندار کامیابی کے لئے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا نیز تمام ممبران کو ذمہ داریاں دی گئیں۔
مولانا توقیر احمد ندوی نے بتایا کہ مولانا ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی کی صدارت و مولانا اختر ندوی کی نظامت میں ہونی والی اس کانفرنس میں مولانا سید سلمان حسینی ندوی،مولانا عبید اللہ خاں اعظمی،مولانا توقیر رضا خاں بریلی شریف،مولانا زبیر ملک فلاحی،مولانا ظہیر عباس ممبئی سمیت دیگر علماء کرام و دانشوران مسلمانوں پر ہو رہے ظُلم و نا انصافی کے خلاف متحدہ لائحہ عمل،مسلم بچیوں کا مسئلہ ارتداد اور ہماری ذمہ داریاں،نوجوانوں میں بڑھ رہی بے راہ روی کے متعلق غور وفکر،اپنے حقوق کی پاسداری کے لئے مسلکی اختلافات کے ساتھ اتحاد کی ضرورت،دور حاضر میں آپسی اتحاد کی اہمیت و ضرورت،حالات کے پیش نظر مسلمانوں میں بڑھ رہی مایوسی کے خلاف بیداری مہم،اصلاح معاشرہ کیلئے مشترکہ جدو جہد اور ملت کے اجتماع مسائل اور ہمارا طرز عمل کے عنوان سے خطاب فرمائیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس علاقے کا منفرد جلسہ ہو رہا ہے جسمیں سبھی مکتبہ فکر کے علماء کرام ایک اسٹیج پر جمع ہو کر اتحاد کا پیغام دیں گے۔انہوں نے سبھی مکتبہ فکر کے لوگوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر مولانا عمران ندوی،مولانا زید ندوی،مولانا صدیق اکبر ندوی وغیرہ موجود تھے۔