سر زمین بچکندہ پر محفل مدح ممدوح یزداں


(پریس ریلیز) بتاریخ 21 اکتوبر بروز اتوار 2021، مطابق 24 ربیع الاول 1443ء بوقت بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ دینیہ عربیہ دارالعلوم بچکندہ (جدید عمارت) ضلع کاماریڈی تلنگانہ، کو سر زمین بچکندہ پرپہلی مرتبہ عظیم الشان فقیدالمثال تاریخ ساز نعتیہ مشاعرہ بعنوان شان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کی صدارت حضرت حضرت مولانا سید بشیر احمد اشرف حسامی صاحب صدر تحفظ سنت و بانی مدرسہ مصباح العلوم حیدرآباد فرمائیں گے نظامت کے فرائض مولانا محمد رضوان قاسمی صاحب ناظم و بانی مدرسہ دارالعلوم بچکندہ انجام دیں گے، اس مشاعرے میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ ریاست مہاراشٹرا سے بھی شعرائے کرام کوبھی مدعوکیا گیا ہے مدعو شعراء کرام میں قابل ذکر شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف نعت خواں جناب طیب شاہ قادری صاحب اور شہر نظام آباد کے استاذ الشعراء کی حیثیت کے حامل ثناء خوان سید الانبیاء حضرت مولاناعبدالقدیر صاحب تمیم نظام آبادی و نوجوان شاعر اسلام مدح خیر الانام مفتی احمد واحد قاسمی صاحب نظام آباد، اور حافظ وقاری محمد ادریس مصباحی جنرل سیکریٹری جمیعت الحفاظ حیدرآباد، قاری محمد کامران اکمل صاحب بھینسہ، مولوی محمد احتشام الحق دھرما آباد، حافظ محمد افسر مظہری بودھن،محمد احمد ساگر صاحب بودھن،حافظ محمد الیاس راجولہ کہ علاؤہ اور بھی شعراء کرام اس مشاعرے میں اپنا کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے، لہذا دارالعلوم بچکندہ کی انتظامیہ وجمیعت العلماء بچکندہ اور بلخصوص اس مشاعرے کی آرگنائزنگ کمیٹی مولانا عبد الرحیم صاحب،مولانا محمد محبوب صاحب قاسمی،مولانا محمد ربانی صاحب قاسمی،حافظ محمد معین اکبر صاحب،مفتی جابر صاحب اشاعتی،مفتی جمشید صاحب اشاعتی،مفتی محبوب محمد صاحب قاسمی،حافظ محمد شکیل صاحب بانسواڈہ،حافظ عبد الصمد صاحب بچکندہ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ اس عظیم الشان فقید المثال مشاعرے میں شرکت فرما کر عشق محمدی کا ثبوت دیں، تمام دور دراز سے تشریف لانے والے مہمانوں کے لئے بعد نماز مغرب طعام کا انتظام رہے گا اور بعد نماز عشاء متصل مشاعرے کا آغاز ہوگا نماز عشاء ٹھیک ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے