جمعیۃ علماء منڈل گھمبیراؤ پیٹ کی انتخابی نشست سید آصف علی سعادت صدر وقاری مجاھد صدیقی صاحب جنرل سکریٹری منتخب

(ہماری آواز__ مفتی خواجہ شریف مظاہری) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق سرسلہ ضلع کے گھمبیراؤ پیٹ منڈل کی انتخابی نشست جامع مسجد میں بصدارت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا منعقد ہوئی، مولانا منظور مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نے انتخابی ضابطہ اخلاق وجمعیۃ کی خدمات کا تعارف پیش کیا، گھمبیراؤ پیٹ منڈل کی کارگذاری لی، الحمد اللہ بیشتر علاقوں میں ممبر سازی مکمل ہوچکی ہے، صدر جمعیۃ منڈل گھمبیراؤ پیٹ کے لئے جناب محمد آصف علی سعادت صاحب کو دوبارہ کثرت رائے سے منتخب کیا گیا، قاری مجاھد صدیقی صاحب امام وخطیب جامع مسجد کتاپلی کو جنرل سکریٹری منتخب کیاگیا، جبکہ نائبین صدور کے لئے حافظ محمد احمد صاحب حلیمی، حافظ محمد عرفان صاحب اور سکریٹریز کے لئے محمد قطب الدین صاحب، محمد عامر کے نام طئے کئے گئے، جبکہ شیخ شبیر صاحب کو پریس سکریٹری منتخب کیا گیا، خازن کی حیثیت سے سید نصرت اللہ حسینی معاون کے طور محمد عبدالروف صاحب اپنی خدمات انجام دیں گے، صدارتی خطاب کرتے ہوئے حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے کہا کہ جمعیۃ علماء یہ وہ واحد تنظیم ہے؛ جو اپنے روز اول سے ہی اپنے مقاصد پر کاربند رہی ہے، اس وقت اس عظیم تنظیم کی باگ دوڑ حضرت مولانا ارشد مدنی کے ہاتھ ہے، جمعیۃ علماء جمعیۃ علماء ہند کے صدر محتشم امیر الہندحضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہم مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی، تمدنی، اور شہری حقوق کی تحصیل کے لئے مستقل کوشاں ہیں، یہی نہیں بلکہ ملک کے گوشے گوشے میں بسنے والے طلباء کی تعلیمی امداد اسکالرشپ کی اسکیم کو منظم کیا، حافظ محمد تقی الدین منیری کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، مولانا ابوالکلام صاحب امام وخطیب جامع مسجد نے ہدیہ نعت پیش کیا، مفتی ارشد صاحب کی دعاء پر اجلاس مکمل ہوا، اجلاس میں کاماریڈی جمعیۃ سے وابستہ اراکین جناب محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور، ومحمد ثمیر رکن جمعیۃ کے علاوہ مقامی ذمہ داران شیخ یاسین، سید شرف الدین ھاشمی، محمد نجم الدین خلیل، محمد یوسف حسین، اسی طرح قرب و جوار کے معلمین وذمہ داران ونوجوانان گھمبیراؤ پیٹ کی کثیر تعداد موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے