تلنگانہ، کاماریڈی(ہماری آواز پریس ریلیز نمائندہ مفتی ابورفیدہ) مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کی اطلاع کے مطابق وسیم رضوی کے حالیہ بیان پر سخت الفاظ میں حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے، وہ صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت کے پیغمبر اور رحمت ہیں، ان کی شان بابرکت میں کسی بھی قسم کی گستاخی ناقابل برداشت ہے، گستاخی کرنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، ہم ایسے تمام افراد کی سخت مذمت کرتے ہیں، وسیم رضوی اپنے عقائد اور بیانات کی وجہ سے مسلمان باقی نہیں رہا اور نہ ہی اسلام کا اس سے کوئی تعلق باقی ہے، بلکہ وہ مسلمان دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے، جو ان کے اشارے پر اپنی دُم ہلاتا رہتا ہے، یہ دشمن قرآن اور اہانت رسولﷺ کا مجرم ہے، مرتد ہے، اسلام دشمن ہے، اور اس کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ وہ متعصب اداروں اور مسلمان دشمن تنظیموں کے لئے کام کررہا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کو فوراََ گرفتار کیا جائے کیونکہ اس کے اس بیان سے ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، تاکہ ملک انتشاراور بدامنی سے محفوظ رہے، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی، میر فاروق علی صاحب خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی نے اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت وقت کی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کی فی الفورگرفتاری عمل میں لائی جائے، تاکہ ہر ملکی بدامنی اور انتشار سے مکمل محفوظ رہے۔ آئے دن وسیم رضوی مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہاہے جس پر ابھی تک کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی، یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
متعلقہ اشاعتیں
ہماری آواز
- ہمارا پیام
- 28/03/2019
- 0
اب سمیع اللہ خان کہاں ہیں؟
- ہمارا پیام
- 18/07/2023
- 0
کیا ضرورت تھی؟
- ہمارا پیام
- 03/08/2021
- 0