جمعیت علما کی امدادی ٹیمیں کڈپہ میں سرگرم: سیلاب متاثرین کی ضرورتوں کے لیے پانچ لاکھ سے زائد کی امداد

کڈپہ/تلنگانہ: 28 نومبر، ہماری آواز(پریس نوٹ)

مفتی محمود زبیر قاسمی ریاستی جنرل سیکریٹری کی پریس نوٹ کے مطابق دس دن پہلے تک ہونے والی طوفانی بارشوں سے کڑپہ ضلع کے حلقۂ راجم پیٹ اور نندلور منڈل میں آںٔے زبردست سیلاب سے تیس بستیاں غرقاب ہوگںٔیں، جس میں چار سو سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں آگئے،
جمعیۃ علماء کے ذمہ دار حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کی ہدایت پر شروع دن سے امدادی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں، تین سو سے زائد مریضوں کا مفت علاج اور دواںٔیاں دی گئیں، اور ڈیڑھ سو کے قریب سواریوں کو درست کیا گیا اور کںٔی گھروں کے چولہوں کو ٹھیک کیا اور مساجد کو صاف کر کے اسے بحال کیا گیا اور کل سے غذائ اجناس و ضروریات زندگی پر مشتمل کٹس کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا، راشن کا امدادی سامان بھی پہونچ چکا ہے۔
جمعیۃ علماء راجم پیٹ و کڈپہ نے مکمل ذمہ داری لی ہے جس کو وہ بخوبی نبھا رہے ہیں،
آج جمعیۃ علماء کڑپہ کی جانب سے مختلف ضروریات زندگی جیسے سامان کپڑے حصیریں اناج برتن وغیرہ کے ساتھ کچھ نقدی بھی دی گئ ہے۔ مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیت علما تلنگانہ و آندھرا کڈپہ اور راجم پیٹ کے ذمہ داروں کی بر وقت اور مسلسل خدمات پر انہیں مبارکباد اور کلمات تحسین پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے