کاماریڈی تلنگانہ(پریس ریلیز خصوصی نمائندہ مفتی ابورفیدہ مظاہری) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا کے صدر مکرم عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب مدظلہ کی ہدایت پر کاماریڈی واطراف منڈلس کی یونٹس کے صدور وذمہ دارن نے جمعہ کے موقع پر مصلیانِ مساجد سے آندھرا متاثرین وطوفانِ باراں کے لئے ریلیف وصول کی، جسکی کل رقم 77490 (ستتر ہزار چار سو نوے) روپئے ہوئی، جس کو حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کے توسط سے صوبائی جمعیۃ کے حوالہ کردیا گیا ہے، تاکہ ضرورتمندوں کی بروقت مدد کی جاسکے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ آندھرا کے بعض علاقوں میں سیلاب کی تباہی نے کئی افراد کو بے گھر اور کافی متاثر کردیا ہے، ایسے میں متاثرہ افراد اور انکے گھروں کی باز آباد کاری کے لئے انسانی بنیادوں پر بلاتفریق مذہب وملت رفاہی خدمات انجام دینا ہمارا اولین فریضہ ہے، اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کے کے قومی صدر امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر آندھرا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جمعیۃ کی مختلف یونٹیں اپنے طور پر منظم راحت کاری کے کاموں میں مصروف ہیں، چنانچہ ضلع کاماریڈی میں بھی انسانی ہمدردی کے ناطے تمام مسلمانوں نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اپیل پر اپنا ملی واخلاقی فریضہ ادا کیا، چنانچہ ضلع کاماریڈی کے منڈلوں اور شہر کی مساجد سے مختلف حاصل شدہ رقم بھیجی گئی۔
یقینا پورے ملک میں جب کبھی بھی کوئی ہنگامی صورتحال پیش آتی تو جمعیۃ علماء ہند راحت رسانی اور رفاہی کاموں کی ترغیب اور اس سے متعلقہ احکامات جاری کرتی ہے، امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ قومی صدر جمعیۃ علماء ہند نے جب آندھرا پردیش میں سیلاب سے لوگ پریشان تھے تو حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب قاسمی صاحب دامت برکاتہم قومی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کو روانہ کیا اور مفتی صاحب نے زمینی سطح پر رفاہی کاموں کو انجام دیا، اور وہاں مسلسل مشاورت کے بعد مستقل باز آبادکاری کا کام جاری کروایا، اس موقع پر حافظ محمد فہیم الدین منیری ضلعی صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، مفتی عمران خان صاحب قاسمی صدر مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی، مفتی ریحان قاسمی صاحب نائب صدر جمعیۃ، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ، میر فاروق علی صاحب خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء، مولانا نظر الحق قاسمی، مولانا منظور مظاہری، حافظ عبداللہ منیری صدر جمعیۃ منڈل چیگنٹہ، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، حافظ مشتاق حلیمی نائب صدور جمعیۃ، محمد اسماعیل خازن مقامی جمعیۃ، حافظ تقی الدین، حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی، حافظ محمد سراج الدین منیری اراکین جمعیۃ، مقصود احمد خان ایدوکیٹ مشیر قانون جمعیۃ، محمد سلیم سکریٹری جمعیۃ، محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور، محمد حمزہ رکن جمعیۃ ودیگر ذمہ داران وکارکنانِ جمعیۃ نے حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی دفتر جمعیۃ کاماریڈی آمد پر پرتپاک خیرمقدم اور استقبال کیا، مفتی صاحب نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کی خدمات کی سراہنا کی اور دعاؤں سے نوازا، اور ان تمام معاونین بالخصوص ائمہ وخطباء وصدور مساجد ومصلیان مساجد ضلع کاماریڈی کے علاوہ تمام منڈل یونٹوں کے ذمہ داران جنہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر تعاون جمع کروایا، شکریہ ادا کیا، اور دعاؤں سے نوازا کہ اللہ تعالی تمام کے تعاون اور خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے، دنیا اور آخرت میں بہترین بدلہ عطاء فرمائے آمین۔