ضلع روتہٹ نیپال میں برات سے واپس آرہی "اسکار پیو”دردناک حادثہ کاشکار

جمعیت علماء نیپال کے صدر مولانا خالد صدیقی،جنرل سکریٹری مولانا محمد قاری حنیف عالم قاسمی کی طرف سے جملہ پس ماندگان کو اظہار تعزیت


انوار الحق قاسمی
(ناظم نشر و اشاعت جمعیت علماء ضلع روتہٹ)
جمعیت علماء نیپال کے مرکزی رکن مولانا محمد اسعد اللہ مظاہری نے کہا:کہ گزشتہ کل بروز منگل گمہریا کے شیخ صلاح الدین کے فرزند شیخ عمران کی نرکٹیا کے شیخ مصیم کی دختر سے شادی ہوئی۔
گمہریا سے نرکٹیا برات گئی تھی،واپسی میں ایک "اسکار پیو”جئے نگر اور سکھواوا کے درمیان درد ناک حادثہ کا شکار ہوگئی۔
اس گاڑی میں 9/افراد سوار تھے،جن میں سے 6/عین حادثہ ہی پر جاں بحق ہوگئے اور 3/کی حالت انتہائی نازک ہے،جو ابھی زیر علاج ہیں۔
عین حادثہ پر انتقال کرنے والے کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں:
(1) ڈاکٹر مسافر(2) شیخ ابواللیث (3) شیخ جابر(4)نوشاد عالم (5) شیخ آفتاب عالم(6) شیخ ارشد
اس حادثہ کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
پورے روتہٹ میں آج سوگ منایا جارہا ہے ،ہر طرف سے آہ و فغاں کی صدائیں آرہی ہیں،اور ہر چہرہ پژمردہ دکھ رہاہے۔

اس عظیم حادثہ پر جمعیت علماء نیپال کے صدر مولانا مفتی محمد خالد صدیقی نے کہا:کہ کل روتہٹ میں جو یہ حادثہ جاں کاہ پیش آیاہے، اس کی خبر ملتے ہی دل بالکل لرز کر رہ گیا، یہ بڑا جاں گسل اور دل کو دہلادینے والا واقعہ ہے،بیک وقت اتنی اموات،کئی خاندانوں کو متاثر کردینےوالا،اور ہم سب کو دکھی کرنے کے لیے یہ کافی ہے۔
صدر محترم نے کہا:کہ میں جمعیت علماء نیپال کی طرف سے تمام متوفیان کے لیے دعا خیر کرتاہوں،کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے حسنات کو قبول فرمائے،سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے،اور آخرت میں ان کا معاملہ آسان فرمائے،ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور جملہ متوفیان کے پس ماندگان کے لیےصبر جمیل کی دعا کرتاہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ تمام افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے،اور جن کے سروں سے گھر کے ذمہ دار کا سایہ اٹھ گیا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں بہترین والی اور سرپرست عطا فرمائے۔
اس موقع سے جمعیت علماء نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا وقاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی بھی تمام متوفیان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے