پہانی/ہردوئی: 4اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور عظیم دینی وملی رہنما حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کے سانحہ ارتحال پر ان کے لئے دعائے مغفرت و ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے اظہار تعزیت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جمیعت علماء ہردوئی کے صدر اور مدرسہ قاسم العلوم پہانی کے ناظم قاری محمد طاہر بیگ نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے تعزیت پیش کی اللہ تعا لی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے، جنرل سکریٹری مولانا محمد طارق نے کہا مولانا کی وفات ملت کا عظیم خسارہ اور بظاہر ناقابل تلافی نقصان ہے، مدرسہ امدادالعلوم مانی مؤ کے مہتمم منشی محمد راشد نے کہا حضرت مولانا ولی رحمانی مرحوم کا تعلق ایک عظیم دینی و علمی خانوادے سے تھا اللہ تعالی حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے۔
مسجد حفصہ محلہ ناگر نئی بستی میں صبح دس بجے جمیعت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نوراللہ مرقدہ کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی گئی ، اور دعائے مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا، مسجد یوسف زئی کے امام وخطیب مفتی احسن قاسمی نے کہا مولانا کی وفات سے عالم اسلام سوگوار ہے، مسجد حفصہ کے امام مولانا محسن الدین قاسمی نے بھی تعزیتی کلمات کہے ، مدرسہ منہاج العلوم کے ناظم مولانا عاصم ثاقبی نے بھی تعزیت پیش کی ، اور مولانا مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی، حافظ سلیمان و ماسٹر عبد القیوم نے بھی تعزیت پیش کی، مولانا اسماعیل ندوی نے کہا ایک عالم کی موت گویا عالم کی موت ہے، آخر میں مولانا عطاءاللہ قاسمی نے مولانا ولی رحمانی مونگیری رح کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا کے آباؤاجداد میں کوئی ندوے کا بانی کوئی مسلم پرسنل لا بورڑ کا ذمہ دار گویا کہ ہر طریقے سے مولانا کا گھرانہ اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ و بقاء کی باگ دوڈ سنبھالے ہوئے تھا اللہ تعالی مولانا کے درجات کو بلند فرمائے اور نعم البدل عطاء فرماۓ ، مولانا محسن الدین قاسمی نے دعاء کرائی نشست میں منشی اقبال، مولانا سلمان مظاہری، مولانا عاصم ثاقبی، مولانا احسان قاسمی، حافظ محمد سلیمان وغیرہ موجود رہے۔