ہردوئی: 4اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار)
خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشین، جامعہ رحمانی مونگیر کے سرپرست اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی کے سانحہ ارتحال پر مدرسہ بھلن فیض محمدی محلہ خلیل شاہ آباد کے سرپرست حافظ محمد نظر نے اظہار غم کرتے ہوئے کہا مولانا کی رحلت ملت اسلامیہ کے لیے انتہائی روح فرسا سانحہ ہے، آپ نے ہر طرح سے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مولانا کی زندگی جہد مسلسل اور عزیمت و استقامت سے عبارت تھی ، یقیناً ہم نے اپنا ایک بے باک، دانشمند رہنما کھو دیا، جس کی تلافی بظاہر مشکل نظر آتی ہے، دعا ہے باری تعالی مرحوم کی بشری لغزشوں کو معاف فرمائے ، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔