بلگرام/ہردوئی
بلگرام قصبہ کے تبلیغی جماعت کے مقامی امیر حافظ عبدالرشید کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا وہ سانس کے عارضہ میں مبتلا تھے انکی نماز جنازہ جامع مسجد اوپر کوٹ پر مولانا شریف نے پڑھائ انہیں عوامی قبرستان میں بلگرام قصبہ کے علاوہ ضلع کے مختلف مقامات سے اے لوگوں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا جس میں علماء ائمہ اور مدارس وتبلیغی جماعت کے ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ حیات سے وابستہ افراد نے شرکت کی واضح ہوکہ مرحوم انتہائ ملنسار با اخلاق اور نرم مزاج تھے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد غفران بلگرامی مفتی اخلاق قاسمی مولانا محمد حسان مظاہری کے علاوہ عوام وخواص کی ایک بڑی تعداد موجود تھی پسماندگان میں تین بیٹے محمد اقبال محمد عمران محمد غفران کے علاوہ تین بیٹیاں ہیں۔