جلگاؤں کے مکتائی نگر تعلقہ میں ایم آئی ایم کا کامیاب پروگرام! ضلع صدر احمد سر کی خصوصی شرکت ، قریب 40 افراد نے مجلس کا دامن تھاما

جلگاؤں : مورخہ 6 فروری 2022 کو جلگاؤں ضلع کے مکتائی نگر تعلقہ میں ایم آئی ایم نے نئے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت اور پرانے محبانِ مجلس کی خصوصی رہنمائی کے لیے ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس موقعہ پر قریب 40 نئے افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کیں ۔ جس میں ہمارے 12 غیر مسلم بھائی بھی شامل ہیں ۔ ڈھول تاشوں کی گرج کے ساتھ ضلع صدر محترم احمد سر اور انکی پوری ٹیم کا یہاں استقبال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر جناب عمران شریف خان ( یووا ضلع صدر ) نے پارٹی میں نوجوانوں کی اہمیت و ضرورت پر بات کی ، جناب سید دانش احمد ( جلگاؤں مہا نگر صدر ) نے مسلم اور دلت دونوں کے یکجا ہونے کو وقت کی ضرورت بتایا اور ووٹ ڈاٹا پر بات کی ۔ جبکہ جناب ریان جاگیردار ( ممبر نارتھ مہاراشٹر باڈی) نے پارٹی کے قیام کی تفصیل بتائی نیز محترم احمد سر نے اپنے صدارتی کلمات میں پارٹی کی پالیسی ، حکمتِ عملی اور آئیڈیالوجی پر بات کرتے ہوئے مجلس کے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی ۔ جناب اکرم دیشمکھ ( نمائندہ کارپوریٹر جلگاؤں کارپوریشن ) نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ اس ٹور میں جلگاؤں سے خصوصاً جناب رشید خان صاحب ( ضلع صدر واہتک سیل ) زبیر دیشمکھ صاحب ( ممبر نارتھ مہاراشٹر باڈی) حافظ عمر فاروق اور عظیم قریشی و دیگر موجود تھے۔ تعلقہ صدر جناب سعید خان اور شہر صدر انیس خان بابا نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا ۔ آخر میں ضلع صدر محترم احمد سر نے آئے ہوئے تمام افراد کا استقبال و شکریہ ادا کرتے ہوئے مکتائی نگر تعلقہ کا تمام ذمہ داران کو اس کامیاب پروگرام کے لیے مبارک باد پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے