فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے استحکام کے لئے ووٹ کا صحیح استعمال ضروری: عبدالمعید چودھری

بلگرام /ہردوئی
مسلمان مسلسل محرومیوں ناانصافیوں اور زیادتیوں کی وجہ سے پورے ملک بالخصوص ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں خود کو لاوارث و بے بس محسوس کررہا ہے، انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرانا ہر حکومت کی ذمہ داری ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار کسان یونین بھانو کے ریاستی سکریٹری قاری عبدالمعد چودھری نے ایک خصوصی گفتگو دوران کیا
دوران گفتگو انہوں نے کہا آج مسلمانوں کو سبز باغ دکھا کر ان کے ووٹوں کے ذریعہ اقتدار میں آنے والی پارٹیوں کو سبق سکھانا وقت کا اہم تقاضہ ہے، انہوں نے فرقہ پرست عناصر سے ہوشیار رہ کر اپنے حق میں رائے دہی کے استعمال کی لوگوں سے اپیل کی، اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کی مشرکہ تہذیب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ہر فرد اپنے حق رائے دہی کا استعمال بڑی دانشمندی کے ساتھ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے