بلگرام میں عرس زاہدی واحدی وقل شریف مکمل

بلگرام/ہردوئی: 6 مارچ، ہماری آواز(طریق احمد)
بلگرام قصبہ کے محلہ سلہاڑا واقع خانقاہ میر عبدالواحد رحمت اللہ علیہ بڑی مسجد میں دوروزہ عرس کا آج بعد دوپہر سجادہ نشین سید حسین میاں کی دعا پر اختتام ہوا، عرس میں ملک کے کئی حصوں سے علماء کے علاوہ بڑی تعداد میں عقید تمندوں نے شرکت کی ،گزشتہ شب بعد نماز عشاء واحدی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں بیرونی علماء نےاولیاء کرام کی عظمت بتاتےہوئے کہا ولی وہ ہے جو تقوی والا ہے، جن کیلئے اللہ تعالی نے دنیا و آخرت میں سعادت کی بشارت دی ہے، علماء نے کہا اللہ تعالی اولیاء کرام کی عظمتوں کو دکھانے کیلئے انکے ہاتھ سے کرامتوں کو ظاہر فرماتے ہیں، علماء نے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی حاضرین کو تلقین کی، علماء نے کہا محبت اولیا کرام اتباع سنت کے بغیر ممکن نہیں، شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کیا، 1بجکر 40 منٹ پر شب میں میر سید ستھرے میاں کا قل شریف مکمل ہوا، اس موقع پر ممتاز خان، حنیف عرف گڈو، ماسٹر آزاد نے لنگر تقسیم کیا، اس موقع پر سید فیضان میاں اویسی، سید اسلم میاں، سید سالار میاں ،سید افضل میاں، سید فیصل میاں، مولانا مفتی راحت قادری، مولانا محمد مونس، مولانا مبتہل قادری، شاعر غلام غوث، عمران برکاتی، غلام قادر وغیرہ بطور خاص موجود رہے ،نظامت عمران حبیبی نے کی، سجادہ نشین سید حسین میاں کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔