اساتذہ صاحبان نے طلبہ و طالبات کو اس دن کی اہمیت سے روشناس کرایا
گوہر خاکی /ماور ہندواڑہ / ملک کے دوسرے حصوں کی طرح وادی کشمیر میں بھی بہارستان کی آمد پر جشن نوروز عالم منایا گیا. لغت پارسی میں ’نو روز‘ کے معنی ہے “نیا دن“۔ نوروز سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال ہے ۔نوروز شمسی تقویم کے آغاز اور آمد بہارستان کا جشن بھی ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایرانی کلینڈر کے مطابق نوروز بہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے ۔اسی مناسبت سے مسکن علم و ادب وادی ماور کی قلم آباد ہائر سیکنڈری انسٹیٹیوٹ میں نوروز عالم منایا گیا. جہاں مقررین نے اس دن کی تاریخی و ثقافتی اہمیت سے حاضرین کو جانکاری دی. اس پر وقار تقریب کی صدارت پرنسپل صاحب ہائر سیکنڈری سکول قلم جناب خضر محمد شیخ صاحب نے کی جب کہ نظامت کے فرائض اسٹاف سیکرٹری محترم ارشد محی الدین صاحب نے انجام دیئے.اس موقعے پر مقررین( اساتذہ صاحبان) جن میں سرپرست ادارہ ھذا جناب خضر محمد صاحب. لیکچرار جناب محمد شفیع بھٹ صاحب ،جناب ارشد محی الدین صاحب، فزیکل ایجوکیشن ماسٹرجناب غلام رسول بھٹ صاحب، جناب محمد شفیع آخون صاحب، جناب پیر محمد شفیع خاکی صاحب قابل ذکر ہے نے اپنے منفرد انداز میں طلبہ و طالبات کو اس دن کے تاریخی پس منظر سے روشناس کرایا. اس دوران اسکولی طلبہ نے بھی مسابقتی تقاریر میں حصہ لیا.. جس میں جماعت یازدهم کے دانشجو محمد اظہر بھٹ نے پہلی. عشرت جان نے دوسری جبکہ طالبہ بنت الاسلام نے تیسری پوزیشن حاصل حاصل کرکے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔