موتلا/مہاراشٹرا: 29 مارچ
الفلاح انگلش کانونٹ موتلا میں سالانہ پروگرام الریان مائنارٹی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی موتلا کے زیر اہتمام الفلاح انگلش کونوینٹ کا سالانہ جلسہ تنظیم کے صدر حسین قریشی کی موجودگی میں منایا گیا۔ اس پروگرام میں طلباء نے مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کی۔ اسی کے ساتھ مذہبی معلومات کی بنیاد پر گفتگو اور مکالے کا بھی اہتمام ہوا۔ انہوں نے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں گیت اور نظمیں بھی پیش کی۔ ہر کلاس کےگروپ نے پروگرام میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حب الوطنی پر مبنی فرحان گروپ کے گانا سب سے آگے ہوگے ہندوستانی۔۔۔ کافی مقبول ہوا جسے سب نے بے انتہا پسند کیاگیا۔ ننھے طلباء نے نہایت بہادری سے اپنا علم کو سب کے سامنے پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔ مجموعی طورپر یہ سالانہ پروگرام کی تقریب جوش و خروش سے کامیابی کے ساتھ منائی گئی۔
پروگرام میں والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ضلع کے مختلف مقامات سے ماہرینِ تعلیم شخصیات نے شرکت کی۔ جس کا موتلا کے علاقہ میں کافی چرچا ہوا۔ا ن میں شیخ لقمان قریشی لونار، شیخ عرفان لونار، توصیف عطار، عتیق جمعدار، حاجی رفیق قریشی، حسن شاہ، زبیر کچی، بابا قریشی نگر سیوک، اے۔ جبار صاحب، سابق سرپنچ السانہ، رفیق خان، ڈاکٹر اظہر احمد، حاجی تسلیم قریشی، شیخ تسلیم ایوب کے ساتھ تمام بچوں کی والدہ اور خواتین موجود تھیں۔ پروگرام کی نظامت ممتاز شاعر ایڈوکیٹ متین طالب ناندورہ نے کی جبکہ تنظیم کے سیکرٹری شیخ عرفان نے اظہار تشکر کیا۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے اسکول کی پرنسپل ویشالی انگلے میڈم، اسکول آف جینئس کی پرنسپل نکہت انجم، ٹیچر ساجدہ پروین، شاہین پروین، فاطمہ میڈم رازق سر نے سخت محنت کی۔