رمضان المبارک میں غرباء اور مدارس کے ذمہ کا خاص خیال رکھیں: شعیب احمد ندوی

بلوا سینگر،سنت کبیر نگر: 3 اپریل (عدنان کبیرنگری)

رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے جو رحمتوں اور برکتوں کا کا خزینہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت میں صرف کریں روز تراویح اور تلاوت قرآن کریم کے ساتھ گناہوں کے کاموں سے سخت پرہیز کریں،رمضان جیسے عظیم مہینہ میں کوئی شخص اپنے آپ کو بالکل عبادت کے لئے فارغ کر لے تو یہ بہت اچھی بات ہے، ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ روزہ صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی تمام منع کی ہوئی چیزوں سے رکنے کا نام ہے مزکورہ خیالات کا اظہار ایم این پبلک انٹرکالج سنورا غوثی کے اسسٹنٹ مینیجر وسماجی کارکن شعیب احمد ندوی نے کہیں اس لئے ہم سب کو اپنے جسم کے تمام اعضاء کو گناہ سے بچانے کا اہتمام کرنا چاہیے ،تاکہ روزہ کی تمام عبادت مکمل ہوسکے اس لئے اپنے آس پاس کے غرباء اور ضرورت مند لوگوں کا خاص خیال رکھیں، روزہ داروں کو افطار کرانے کی بہت ہی زیادہ فضیلت آئی ہے، دووازے پر جو بھی سائل آئے اس کی کچھ نہ کچھ امداد کریں خاص طور پر دینی مدارس کے ذمہ دار مالی تعاون کے لئے آتے ہیں ان سے خوش خلقی کا برتاؤ کریں، یہ مبارک مہینہ کے ہر لمحہ بڑا قیمتی ہے مزکورہ خیالات کا اظہار وسیم اختر اثری نے اپنے ایک جاری بیان میں کئے ہیں