تیجہ فکر: جمال قدوسی، اٹوابازار سدھارتھ نگر یوپی انڈیا
چاند کا مشک کا عنبر کا پسینے چھوٹے
ان کا جب ذکرِ جمال آئے تو خوشبو پھوٹے
فوجِ اصحابِ محمد کے مقابل نہ ٹکے
مسلمہ،اسود عنسی یہ پیمبر جھوٹے
صبر کا پائے ثمر حضرت عمار و بلال
عتبہ،بو جہل و امیہ کے مقدر ٹوٹے
بکر ہوں یا کہ عمر جتنے ہیں اصحابِ نبی
باغِ اسلام کے ہیں پھول یہ غنچے،بوٹے
جس کو اللہ و نبی سے ہے محبت سچی
وہ مزہ دنیا میں فردوسِ بریں کا لوٹے
روز و شب ان کی اطاعت میں گزارے جو بھی
بے کھٹک نارِ جہنم سے جمال وہ چھوٹے