اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گوونڈی یونٹ نے کیا مقامی سماجی کارکنان کے ساتھ افطار نشست بموضوع "اتحادِ اُمت اور باہمی محبّت” کا کامیاب انعقاد

ملک میں نفرت کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے اور مقامی سطح پر اپنی سماجی ذمہ داریوں کو مزید فعالیت سے انجام دے کر ہی تعمیری سوچ اور تعمیری کاموں کو بتدریج انجام دیا جا سکتا ہے : کاشف شیخ (صدر، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، گوونڈی)

17 اپریل: گوونڈی ممبئی
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گوونڈی یونٹ کی جانب سے مقامی سماجی کارکنان اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ افطار میٹ اور مقامی مسائل و حل پر ڈسکشن کا انعقاد کیا۔اس نشست کا انعقاد 17 اپریل کو بعد نمازِ عصر تا 8 بجے تک رکھا گیا، جس میں افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز درسِ قرآن سے ہوا۔جس میں جناب عبید الرحمٰن (امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند گوونڈی) نے سورۃ آل عمران کی آیات کی روشنی میں اتحاد کی اہمیت و ضرورت ، اللّٰہ سے خشیت ، امر با المعروف نہی عن المنکر کے فریضے کی ادائیگی پر روشنی ڈالی۔ بعد میں علاقائی سطح کے مسائل اور ہمارا رول پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اگلی نشست میں چنندہ مسائل کے حل کے لیے کوششیں کیے جانے پر بات کی گئی۔گفتگو میں ترجیحی بنیاد پر دعوتِ دین، علمی استحکام، مسجد کا موثر استعمال، وکلاء کی تیاری، پسماندہ طبقات کے لیے وظیفوں کی شفافیت وغیرہ جیسے عنوانات پر بات ہوئی۔ نشست میں منصوری یاسر ڈاکٹر سلیم، فرید شیخ،کیپٹن فیاض، رئیس خان،افضل خان، زری خان، عتیق خان، حکیم خان، مدثر شیخ ، طارق احمد، سعید ، متین شیخ، کفیل احمد، شعیب (گرو)، ناصر الدین وغیرہ نے شرکت کی۔اختتام پر برادر کاشف (صدر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا،گوونڈی) نے اختتامی کلمات پیش کیے۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گوونڈی یونٹ