قرآن کریم صحت کے ساتھ پڑھنا ضروریات دین سے ہے: مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی

مظفرپور٢٣اپریل/(پریس ریلیز)
قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اللہ جس طرح عظیم ہے اس کا کلام بھی اسی قدر عظیم ہے۔اس کی عظمت کو سمجھنا چاہیے ۔یہ کتا ب ہدایت ہے اسلئے اس کے احکام پر عمل کرنا چاہیے ۔اس کی تلاوت کار نبوت ہے اسلئے تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے ۔قرآن کریم کو تر تیل سے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اس لیے حروف کی صفات کی رعایت اور مخارج سے ادائیگی کا خیال رکھنا چاہئے ۔اپنی مشغولیات میں تھوڑا وقت روزآنہ تلاوت قرآن کے لیے ضرور نکالنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالرمفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھاڑ کھنڈ نے کیا وہ یہاں حافظہ شائستہ پروین کے ذریعہ تراویح میں ختم قرآن کی دعائیہ مجلس سے خطاب فر مار ہے تھے۔زکریا کالونی مظفرپور کی اس دعائیہ مجلس میں خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ مفتی صاحب نے فرما یا کہ یقینا عورتوں کی مشغولیات بہت ہیں ۔انہیں صبح سویرے سے ہی شوہر اور بچوںکی خدمت میں لگ جا نا ہوتا ہے۔اس کے باوجود جب کام سے فراغت ہو، تلاوت قرآن میں مشغول ہو جانا چاہیے یہ دنیا اور آخرت دونوں کے لیے مفید ہے۔مفتی صاحب نے اس موقع سے اپنی طویل دعا میں خصوصیت کے ساتھ ملک میں امن وامان اور سلامتی کی دعا فر مائی۔