عازمین حج، 2023 کے لئے تیاری شروع کردیں !!!

  • ترغیب حج کے پیش نظر، ائمہ کرام ،علماء عظام اور دین دار احباب وافراد سے عازمین حج تک درج ذیل پیغام پہنچانے کی خصوصی اپیل وگذارش

تحریر: عین الحق امینی قاسمی
ناظم معہد عائشہ الصدیقہ بیگوسرائے

"حج” ارکان اسلام کا ایک اہم رکن ہے,جو تمام عاقل بالغ مسلمان مرد وعورت میں سے صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار فرض ہوتا ہے ، حج بیت اللہ کے سلسلے میں بشارت ووعید اور اہمیت و عظمت کے حوالے سے قرآن کریم اور احادیث پاک کے اندر متعدد احکام ملتے ہیں ،اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا : ٱلْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَٰتٌ ۚ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ ٱلْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِى ٱلْحَجِّ ۗ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍۢ يَعْلَمْهُ ٱللَّهُ ۗ وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيْرَ ٱلزَّادِ ٱلتَّقْوَىٰ ۚ وَٱتَّقُونِ يَٰٓأُوْلِى ٱلْأَلْبَٰبِ (البقرہ :197)حج کے چند مہینے معلوم ہیں، سو جو کوئی ان میں حج کا قصد کرے تو مباشرت جائز نہیں اور نہ گناہ کرنا اور نہ حج میں لڑائی جھگڑا کرنا، اور تم جو نیکی کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے، اور زادِ راہ لے لیا کرو اور بہترین زادِ راہ پرہیزگاری ہے، اور اے عقل مندوں مجھ سے ڈرو۔

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:تعجلوا إلى الحج يعنى الفريضة فان احدكم لا يدري مايعرض له ( ( مسند احمد : ٣١٤ ٫ ۱ ) یعنی فریضہ حج کی ادائیگی میں جلدی کرو تمہیں کیاعلم کونسی رکاوٹ پیش آ جاۓ ” اسی طرح ارشاد نبوی ہے من ملک زادا و راحلة تبلغه إلى بيت الله ولم يحج فلا عليه أن يموت يهوديا أو نصرانيا » . ( سنن الترمذی ، حدیث : ۸۱۲ ) جوشخص زادراہ اورسواری رکھتا ہو جس سے بیت اللہ تک پہنچ سکتا ہواور پھر حج نہ کرے تو کیا بعید کہ وہ یہودی یا نصرانی ہوکر مرے ۔ صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام وصلاة في المسجد الحرام أفضل من مائة الف صلاة ؛ ( مسند الإمام أحمد : 343 / 3-٣٩٧ ) میری اس مسجد ( نبوی میں ایک نماز دیگر مساجد میں ہزار نماز سے بہتر ہے ، البتہ مسجد حرام کی ایک نماز ایک لاکھ نمازوں سے بھی بڑھ کر ہے ۔ ” من حج هذا البيت فلم يرفث ولم يفسق رجع كما ولدته أمه “ ( صحیح البخاری ، حدیث : ۱۸۱۹ – ۱۸۲۰ ) جوشخص بیت اللہ کا حج کرے اور دوران حج کوئی شہوانی بات یا گناہ نہ کرے تو وہ اس طرح لوٹے گا ، جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔ ” إن الإسلام يهدم ما كان قبله وإن الهجرة يهدم ما كان قبلها وإن الحج يهدم ما كان قبله “ . ( الصحیح لمسلم ، حدیث : ۱۲۱ ) بلاشبہ اسلام پہلے کے سب گناہ ختم کر دیتا ہے ، ہجرت بھی پہلے کے سب گناہ ختم کر دیتی ہے اور حج بھی پہلے کے سب گنا ختم کر دیتا ہے ۔ الحج المبرورليس له جزاء إلا الجنة ( صحیح بخاری ، حدیث : ۱۷۷۳ ، صحیح مسلم ، حدیث : ١٣٤٩ ) نیک و پاک ( گناہوں سے بچ کر کئے جانے والے ) حج کا بدلہ جنت کےسوا کچھ نہیں۔

حج مالی عبادت بھی ہے اور بدنی بھی ،اس لئے ہمیں چاہئے کہ جسم میں طاقت وقوت رہتے ہوئے ہم فریضہ حج سے فارغ ہولیں ،نہ جانے زندگی کی راہ میں کب شام ہوجائے اور ہم حج کی حسرت لئے ہوئے دنیا فانی سے کوچ کر جائیں ۔
ذیل میں عازمین حج 2023کی سہولت کے لئے حج بھون پٹنہ سے جاری مواد کی روشنی میں بعینہ چند ضروری معلومات پیش کرتے ہیں تاکہ اس سے فائیدہ اٹھا کر اپنی تیاری آج سے ہم شروع کردیں۔

حج درخواست آن لائن پر کرنے کے لئے ہر ایک درخواست دہندگان کے پاس مستندمشین ریڈیبل بین الاقوامی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے ۔ آج کل پاسپورٹ بنوانے کاعمل بہت آسان ہو گیا ہے ۔ آپ پاسپورٹ بنوانے کے لئے سب سے پہلے اپنے علاقے کے کسی بھی نزدیکی سائبر کیفے سے اپنا پاسپورٹ درخواست آن لائن بھروادیں ۔ فارم بھرتے وقت اپنے آدھار کارڈ کو بنیاد بنائیں ۔آدھار کارڈ میں عمر اور پتہ دونوں کی توثیق موجودرہتی ہے ۔
پاسپورٹ درخواست آن لائن کرتے وقت ایس ایم ایس الرٹ ( SMS Alert ) ضرور کروالیں ؛ تا کہ پاسپورٹ سے متعلق ضروری معلومات سے آپ باخبر ر ہیں ۔ * فارم کے بھرنے کے بعد آپ معینہ دن اور وقت کے مطابق پاسپورٹ سیوا کیندرمیں ( دیے گئے پتہ کے موافق ) حاضر ہوکر مطلوبہ دستاویزات کی ویریفیکیشن ( Verficiation ) کاعمل مکمل کر لیں ۔
دستاویز کی توثیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولیس ویریفیکشن ( Police Verification ) کے لئے آپ کی درخواست آپ کے تھانے میں بھیج دی جاتی ہے ، وہاں آپ پولیس ویر یفیکشن ( Police Verification ) کاعمل مکمل کرالیں ۔ جیسے ہی پولیس ویریفیکشن ( Police Verification ) کاعمل مکمل ہوگا آپ کا پاسپورٹ پر نٹنگ مرحلہ میں چلا جائے گا ۔

پرنٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی آپ کا پاسپورٹ آپ کے رہائشی پتہ پر بذریعہ ڈاک بھیج دیا جاۓ گا ۔ اورکسی بچو لیئے ( Agent ) کی مدد کے بغیر مذکورہ بالا بیان کردہ صحیح طریقہ کار اپنانے کی بناء پر بہت کم وقت میں پاسپورٹ آپ کے ہاتھوں میں مل جاۓ گا ۔ اس سلسلے میں اگر کسی قسم کی دقت یا پریشانی محسوس کر یں تو فورار یاستی حج کمیٹی حج بھون پٹنہ کی طرف رجوع کر یں وہاں سے آپ کی مکمل مدد کی جاۓ گی ۔ ( ان شاءاللہ )
بروقت پاسپورٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حج کے خواہشمند بہت سے افراد حج درخواست آن لائن نہیں کر پاتے ہیں اور اس عظیم فریضہ کی ادائیکی کومؤخر کر نے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ لہذا حج بیت اللہ 2023 ء کے خواہشمند حضرات جن کے پاس اپنا پاسپورٹ نہیں ہے ، یا ہاتھ سے لکھا ہوا پرانا پاسپورٹ ہے اور مدت میں توسیع کی ضرورت ہے تو وہ اپنا پاسپورٹ بنوانے کاعمل جتنا جلد ممکن ہو شروع کر دیں ۔
ان شاءاللہ اکتوبر 2022 سے آن لائن حج درخواست پر کرنے کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ آن لائن حج درخواست حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ www.hajcommittee.com یا موبائل ایپ HCOI کے ذرایہ پر کیا جاۓ گا ۔ سفر حج کے لئے بھی عازمین حج کو سفر حج کے آغاز سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لینالازمی ہوگا ۔

حج درخواست آن لائن کرنے کے لیے پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے ۔ غالب امکان ہے کہ امسال حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج درخواست فارم پر کرنے کے لئے عمر کی قید کوختم کر دیا جاۓ گا۔ سفر حج کے لئے کم ازکم پانچ لاکھ مالی طور پر اہلیت رکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور بھی پر صحت مند ہونا لازمی ہے ؛ کیوں کہ حج کا سفر جسمانی طور پر صعوبتوں سے بھرا ہے۔موجودہ حالات میں صحت مند افراد کے لئے ہی طے شدہ اصول وضوابط کے تحت حج درخواست پر کرنالازمی ہے ۔
حاملہ خواتین حج درخواست پر کرنے سے پر ہیز کر یں ؛ تا کہ انہیں درپیش مسائل کی وجہ سے کوئی دشواری نہ ہو اور ان کے محرم کو بھی دوران حج کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو ۔ حج درخواست پر کرنے کے لئے کور ہیڈ ( Cover Head ) کے پاس بینک اکاؤنٹ کا ہونالازمی ہے ؛ تا کہ رقم واپسی کی صورت میں ان کے ہی بینک اکاؤنٹ میں رقم واپس کی جاسکے ۔ حج درخواست پر کرتے وقت اپنا ذاتی موبائل نمبر ،واٹس ایپ نمبر ضر ور درج کر یں ؛ تا کہ عازمین حج کو دی جانے والی اطلاعات ایس ایم ایس ( SMS ) کے ذرایہ بھیجی جاسکے اور وقت ضرورت ان سے براہ راست رابطہ بھی کیا جا سکے ۔ حج درخواست آن لائن کرتے وقت کم از کم کور ہیڈ ( Cover Head ) کے پاس پین کارڈ ( PAN Card ) کا ہونا لازمی ہے ۔ تمام عازمین حج اپنے کور ( Cover ) میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو ہی شامل کر یں ۔ اپنے کور میں کسی انجان شخص کو شامل نہ کر یں ؛ تا کہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کور ( Cover ) جتنا چھوٹا ہوا تناہی بہتر ہے۔کورایک سے پانچ لوگوں پر مشتمل ہوسکتا ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذر یہ صرف ایک بار ہی حج کی اجازت ہے ۔ دوبارہ حج کی اجازت صرف دو ہی صورت میں ہوگی ( ۱ ) اپنے گھر کی ایسی عورتیں جو پہلی بار حج کے لئے جا رہی ہوں ان کے محرم کی شکل میں یا ( ۲ ) 70 سال سے زائد عمر کے اپنے گھر کے ایسے مردافراد جو پہلی بار حج کے لئے جا رہے ہوں ان کے معاون کے طور پر لیکن یہ دوسری صورت ابھی زیر غور ہے ۔حتمی نہیں ہے ۔
حج درخواست آن لائن کرتے وقت حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کا اظہار حج درخواست فارم میں مختص اضاحی کو پن کے کالم میں ( IDB ) کا انتخاب ضرور کر یں ۔ ( IDB ) کالم کا انتخاب نہیں کرنے کی صورت میں ہر سال غیر مناسب لوگوں کے ذریعہ قربانی کے لئے سستے کو پن فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ۔ جن سے حجاج کرام کو پریشانی کے ساتھ ساتھ ان کا حج بھی خراب ہوتا ہے ۔
۔ حج درخواست آن لائن کرانے کے لئے حج سے متعلق ضروری دستاویزات ( جیسے پاسپورٹ، سفید پس منظر والی رنگین فوٹو ، آدھار کارڈ ، پین کارڈ ، بینک پاس بک یا کینسل چیک، کرونا ویکسین کی سرٹیفیکٹ اور اے ٹی ایم کارڈ ساتھ میں لانالازمی ہوگا ۔
پاسپورٹ یا آن لائن حج فارم کے متعلق مزید جانکاری کے لئے بہار ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کا فون نمبر 2203315-0612 اور موبائل نمبر ۔ 9709647585 ( مفتی محمد عبید اللہ قاسمی ) 8271463343 ( اظہار احم ) ، 9693638579 ( صغیر احمد ) ، 9308102375 ( محمد اختر حسین ) ، 7070810696 ( صفدر علی ) ، 9097171909 ( فرحان الحق ) 748827943 ( احسان صدیقی ) بیگوسراے میں مفتی محمد خالد حسین نیموی قاسمی موبائل نمبر 9905387547 (مفتی ) عین الحق امینی قاسمی 9931644462 حسنین احمد 8603877250 پر رجوع کیا جا سکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے