الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیراہتمام کوٹیلہ میں بلڈ ڈونیشن بیداری پروگرام

الفلاح فرنٹ کے اراکین خون عطیہ کر بچا رہے مریضوں کی جان

اعظم گڑھ، 24 جولائی(ابوشحمہ انصاری) الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیراہتمام آعظم گڑھ کے گاؤں کوٹیلہ میں بلڈ ڈونیشن بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں الفلاح فرنٹ کے بانی ذاکر حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انھوں نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں لکھا ہے کہ جس نے کسی انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، ہم قرآن کی انہی تعلیمات سے متاثر ہوکر مذہب،ذات پات سے اوپر اٹھ کر کام کررہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کسی کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو تو آپ بنا کسی امتیازی سلوک کے اس کی مدد کریں کیونکہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمیں اسی کا درس دیتی ہے۔
اس موقع پر الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ) سے وابستہ بہت سے لوگوں نے خون عطیہ کر زندگیاں بچانے اور معاشرے میں محبت اور امن کا پیغام پھیلانے کے لیے خون کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر محمد مطیع اللہ،فرحان عبید،عبدالماجد،اکسم سکروری،حبیب سنجری،محمد زیدشیخ،عبید اسد،سعید شیخ،حافظ حفیظ شیخ،محمد وسیم،ڈاکٹر فرحان،سمیر شیخ،اعصام خان،عمیر خان،معاذ سنجری،باسط سنجری،عبدالباسط کوٹیلا،عرفان سنجری،محمد حمزہ کوٹیلا سمیت الفلاح فرنٹ کے اراکین سمیت ایک بڑی تعداد علاقے کے معزز افراد موجود تھے۔