مجاہدین آزادی ہند کی قربانیوں کے نتیجہ میں آج ہم آزاد ہیں

  • جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی جانب سے منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے ضلع کلکٹر جتیش v پاٹل، وضلع ایس پی B سرینواس ریڈی،و مفتی محمود زبیر قاسمی ودیگر کے خطابات۔

کاماریڈی محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی
ہندوستان ہم کو جان سے پیارا ہے، اے میرے وطن، اے پیارے وطن، تو سلامت رہے، میرا دیش مہان ہے، ہندوستان زندہ آباد کے نعروں کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی جانب سے منعقدہ تقریب
ملک کی آزادی کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والوں کے نام ہم بھول جاتے ہیں۔ کب کس وقت کن شہیدوں نے وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں، اس کا علم ہمیں ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر کاماریڈی جتیش وی پاٹل نے جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام این آرفنکشن ہال اسلام پورہ میں منعقدہ جلسہ آزادی ہند میں اسلاف کی قربانیاں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1923 میں جلیان والا باغ واقعہ ہوا تھا جہاں سکھ طبقہ کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوکر کیوں احتجاج کیا، ہم واقف نہیں ہیں۔ برٹش گورنمنٹ نے ڈاکٹر سیف الدین اور ست پال کو قید کر لیا تھا۔ وہ پروٹسٹ کرنے کے لئے جلیان والا باغ میں جمع ہوئے تب جنرل ویٹر نے فائرنگ کا حکم دیا جس میں بڑی تعداد میں احتجاجی شہید ہو گئے ضلع کلکٹر جتیش وی پائل نے مذہبی اسکالرس سے خواہش کی کہ وہ بچوں کو تعلیم کی اہمیت سے واقف کروائیں تا کہ وہ بڑے ہو کر ہر شعبہ میں نمایاں رول ادا کرسکیں۔ مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے خطاب کرتے ہوئے 1803 سے شروع کی گئی تحریک آزادی پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے حیدرآباد کے بشمول ملک کے 700 سے زائد مقامات پر قومی یکجہتی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ملک کو آزاد کروانے کو ہمارا مذہبی فریضہ قرار دیا تھا۔ آزادی شاہ والی اللہ محدث دہلوی دار العلوم دیوبند کے بانی قاسم نانوتوی رشید گنگولی امداد اللہ مہاجر کی حکیم اجمل خان محمد احسن انورشاہ کشمیری عبدالکلام آزاد سید حسین مدنی اور کئی جید علماء کرام حفاظ، دانشوروں کی جہدو جہد وقربانیوں کا نتیجہ ہے۔ 1831 میں بالاکوٹ کی جنگ آزادی 1857 کی جنگ آزادی تحریک ریشمی رومال و دیگر تحریکیوں میں مسلمانوں کا ناقابل فراموش رول رہا ہے۔ دہلی گیٹ پر درج 95 ہزار شہیدوں میں 61 ہزار نام مسلمانوں کے ہیں۔ نیز ضلع SP بی سرینواس ریڈی صاحب نے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو متحدہ طور پر قوم کی خدمت کرنے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور حصہ لینے کی گذارش کی، مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی نے علماء ہند کی بے شمار قربانیوں پر تفصیلی خطاب فرمایا، مولانا محمد عبدالناصر صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء محبوب نگر نے عام الناس کی خدمت کرنے ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی سے پیش آکر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقرار ی پر روشنی ڈالی حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی صدارت میں جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا مقصود احمد خان صاحب ایڈوکیٹ نے جلسہ کی کارروائی چلائی اس موقع پر شہ نشین پر معزز شہریان کاماریڈی موجود تھے، علماء حفاظ برادران وطن کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، حافظ مشتاق حلیمی نائبین صدور جمعیۃ، محمد ماجد اللہ سکریٹری جمعیۃ و کارکنان جمعیۃ علماءکاماریڈی شیخ اسماعیل صدر جمعیۃ حلقہ بلال محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور محمد عبدالقیوم صدر جمعیۃ علماء حلقہ مدینہ محمد عزیز الدین عزیز صدر جمعیۃ حلقہ اسلام پورہ مولانا نظر الحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی محمد حمزہ عباد اللہ ابراراللہ نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا حافظ محمد امتیاز احمد نے قرآن مجید کی تلاوت کی جبکہ حافظ محمد انتظار احمد نے حمد پیش کی۔ آخیر میں علامہ اقبال کا سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ترانہ ہند طلبائے مدرسہ نے پیش کیا۔ الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا