بائیکلہ (پریس ریلیز) انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ نے حکومت مہاراشٹر کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ممبئی ساؤتھ زون کی جانب سے منعقدہ سائنس نمائش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے سینیئر گروپ ( ہشتم تا دہم ) میں پروجیکٹ مورینہ اور لیمن گراس کی کرشمہ سازی پر تیسرے انعام حاصل کیا اس پروجیکٹ کو اسکول کی طالبات شیخ نسمہ محمد اکرم اور خان علیشہ شکیل احمد نے سائنس ٹیچر مُلا نازنین اور خان شہناز کی رہنمائی میں تیار کیا تھا نسمہ نے تقریری مقابلہ میں بھی تیسرا انعام حاصل کیا ۔اس نمائش میں اساتذہ نے بھی تدریسی مواد ( ٹیچنگ ایڈ ) پر اپنے ماڈل اور پروجیکٹ تیار کئے تھے سینیئر گروپ میں اسکول کی استاد فریدہ قریشی نے دوسرا انعام حاصل کیا ان کے پروجیکٹ کا عنوان روشنیوں کا عکس تھا جبکہ سید ثریا ظفر نے اساتذہ کے جونیئر گروپ میں دوسرا انعام حاصل کیا ان کے پروجیکٹ کا عنوان زاویوں کے ساتھ تفریح تھا ۔ یہ نمائش ماہم کے سرسوتی مندر ہائی اسکول میں لگی تھی اس نمائش میں ممبئی ساؤتھ زون کے ۳۱ اسکولوں نے حصہ لیا تھا پرنسپل مومن قیصر جہاں نے سبھی انعام یافتگان کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں ۔
ساجد محمود شیخ