وسئی جامعہ الابرار میں یوم اساتذہ کے موقع پر مولانا آر احمد حقانی کا خطاب
وسئی: 5 ستمبر، ( ساجد محمود شیخ )
وسئی مشرق کے ہوائی پاڑہ علاقے میں واقع مدرسہ جامعہ الابرار میں اساتذہ و طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جمیتہ الشباب دہرہ دون یوپی کے صدر مولانا آر احمد حقانی ندوی نے کہا اساتذہ و والدین بچوں کی تربیت پیار ومحبت سے کریں مولانا نے فرمایا یا یحیی خذ الکتاب والی آیت میں بچوں کی بچپن سے تربیت اور اساتذہ کو پیار سے پڑھانے اور تربیت کرنے کا بہترین سلیقہ و طریقہ اللّٰہ رب العزت نے بتایا ہے اساتذہ و والدین بچوں کی تربیت کے سلسلے میں مارنے اور حد سے زیادہ سختی کرنے سے گریز کرتے ہوئے شفقت سے اُن کی تربیت کریں ہم لوگوں کو اس آیت پر غور کرنا چاہئے قرآن کریم میں جہاں اللّٰہ سبحانہ وتعالی نے حفاظتِ قرآن کا ذکر فرمایا ہے اس میں صرف اور صرف قرآن کی حفاظت مقصود نہیں بلکہ جتنی چیزیں اور افراد اشاعتِ قرآن اور تبلیغ قرآن مجید میں لگے ہوئے ہیں سب کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے خواہ وہ مدارس کے طلبہ واساتذہ ہوں یا ان کے نظام کو چلانے والے منتظمین و معاونین ہوں مدنی ہائی اسکول جوگیشوری کے مدرس مولانا عمر محبوب خان ندوی نے کہا مولانا نے جو باتیں بیان فرمائی ہیں وہ ہم اساتذہ و طلبہ کے لئے بڑی قیمتی ہیں ہمارے حصول علم کا مقصود عمل صالح اور رضاء الٰہی ہے اس لئے پہلے عمل کریں پھر تبلیغ کریں جامعہ الابرار کے ناظم مولانا محمد شمیم اختر ندوی نے مولانا آر احمد حقانی ندوی کا استقبال کرتے ہوئے کہا یہ ہم سب کیلئے بہت سنہری موقع ہے کہ ہم لوگ ایک ایسی شخصیت کا استقبال کر رہے ہیں جن کو بہت کم عمری میں ہی اپنی علمی صلاحیت اور دعوتی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اپنے مدرسے کا تعارف کرواتے ہوئے مولانا شمیم اختر ندوی نے بتایا اس وقت کم و بیش ڈیڑھ سو طلبہ یہاں زیر تعلیم ہیں جن میں سے ۷۹ طلبہ دارالاقامہ میں رہائش پذیر ہیں اور گزشتہ دس سالوں میں ۸۵ طلبہ یہاں سے حفظ قرآن کی تکمیل اور تعلیم مکمل کرکے بڑے مدارس میں جا چکے ہیں ساتھ ہی ساتھ اقامتی طلبہ کے لئے عصری تعلیم کا انتظام بھی ہے اس سال ہمارا دسویں کا پہلا بیچ تھا جس میں آٹھ طلبہ تھے جنہوں نے بورڈ امتحان میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ۔
ساجد محمود شیخ میراروڈ