قرآن مجید کی تعلیمات ہر زمانے میں تازہ اور ہر قوم کے لئے شاداب اور ثمر بخش ہے : عبد البر اثری فلاحی

  • جماعت اسلامی ہند ممبئی کی جانب سے مہم "رُجوع الی القرآن”کا تیسرا دن!
  • رُجوع الی القرآن مہم کے ذریعے ممبئی کے کُرلا ، میرا روڈ ، مالونی ، جوگیشوری ، ملّت نگر، سانتا کروز ، نالا سوپارا ، اندھیری ، مدن پورہ اور دیگر علاقوں میں عوام الناس تک پہنچایا گیا پیغام

جماعت اسلامی ہند کی ملک گیر مہم "رُجوع الی القرآن” 14 تا 23 اکتوبر تک منائی جا رہی ہے۔ مہم کا پیغام مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑے پیمانے پر پہنچانے اور اپنے حلقے میں بیداری پیدا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔
جماعت اسلامی ہند کُرلا کی خواتین ونگ نے 170 علاقائی بہنوں سے ملاقات کی۔ انجمن خیر السلام ڈی ايڈ کالج میں 2 لیکچرز لیے گئے جس میں 56 طالبات شریک تھیں۔ سیکنڈری اسکول اور ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی گئی ، 270 پمفلٹس بانٹے گئے۔ نالا سو پاره خواتین نے سنتوش بهون میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں 150 خواتین شریک ہوئیں ۔ مقام اندھیری حلقہ خواتین نے جوہو گلی میں 25 خواتین سے ملاقات کی۔ملّت نگر مقام کی جانب سے مریم اسکول میں پروگرام ہوا جس میں 30 خواتین موجود تھیں۔
مقام میرا روڈ نے 4 مقامات پر پروگرام کیاجس میں 2 عنوانات
” خیرکم من تعلم القران وعلمه”
، "وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ھوکر۔۔۔۔ (تاریخ کی روشنی میں )” پر خطاب عام ہوا جس میں 80 افراد شریک رہے۔میرا روڈ کی خواتین نے جھُگی چونپڑیوں کا دورہ کیا اور مزید دیگر علاقوں میں پوچھ گچھ کرکے حال جاننے کی کوشش بھی کی۔عورتیں اور بچے 65 کی تعداد شریک رہے۔ مالونی خواتین ونگ نے بھی ایک اجلاس منعقد کیا اور اُنہیں قرآن سے استفادہ کے ضمن میں بیدار کیا۔
جماعت اسلامی ہند مدن پورہ نے پروفیشنلز (بشمول اساتذہ،ڈاکٹرز،وکلاءاور انجینئرز)کے لیے خصوصی نشست منعقد کی جس میں 40 کی تعداد موجود تھی اور 7 وطنی بہنیں بھی موجود رہیں۔ سانتا کروز میں انفرادی ملاقاتیں کی گئیں۔ جوگیشوری مقام کی جانب سے مضمون نویسی مقابلے کا تعارف ، قرآن کے پیغام کے ہندی ترجمہ کی ترسیل کروائی گئی ۔ ویلے پارلے کی جھُگیوں میں ملاقات کی گئی، لوگوں نے قرآن ترجمہ سے پڑھنے کی یقین دھانی کروائی۔
جماعت اسلامی ہند ملّت نگر یونٹ کی جانب سے رجوع الی القرآن کا پروگرام ۱:۳۰ گھنٹے تک چلا۔ بہت ہی تفصیلی انداز میں مولانا عبد البراثری فلاحی نے قرآن سے تعلق رکھنے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی اہمیت و ضرورت کے ساتھ ہی ساتھ اپنی شخصیت کو قرآن کے سانچے میں ڈھالنے پر نہایت ہی پر اثر انداز میں گفتگو کی۔ سارے شرکاء ہمہ تن گوش رہے اور اس پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار بھی فرمایا۔ جماعت اسلامی ہند مالوني کی جانب سے ایس آئی او اور یوتھ ونگ کے لیے قرآن کے موضوع پر اجتماع ہوا، جس میں کافی سیر حاصل ڈسکشن بھی ہوا کہ قرآن سے رشتے کو مضبوط کرنے کی عملی راہیں کیا ہو سکتی ہیں ۔ امیرِ مقامی انور شیخ کے کلیدی خطاب پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے