- جماعت اسلامی ہند کی مہم "رُجوع الی القرآن” کا ممبئی میں چوتھا دن
قرآنِ کریم کا پیغام اور اُس سے رجوع ہونے کے وسائل اور ذرائع کے تحت جماعت اسلامی ہند ملک گیر سطح پر سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔عوام الناس میں قرآن سے رغبت کا پیغام پہنچانے میں مرد ، خواتین ، نوجوانان اور طلباء و بچے بھی کوشاں ہیں۔ کرلا یونٹ کے بچوں کی ونگ کی سرگرمیوں کے تناظر میں سیرت النبی پر کوئز کے مقابلے رکھے گئے۔ سنتیں اور اُن پر عمل کے متعلق رہنمائی کی گئی ۔ ہوم ورک کے بطور قرآنِ مجید میں آئے جانوروں، کیڑوں اور پھلوں کی درجہ بندی کرنے کو کہا گیا ۔ اس سرگرمی میں 28 طلباء کی شرکت ہوئی۔
جماعت اسلامی ہند اندھیری حلقہ خواتین نے مہم "رُجوع الی القرآن” کے ضمن میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ساتھ ہی پسماندہ بستیوں کا سروے کرکے اُن کی ذہن سازی بھی کی گئی۔ خواتین میں 50 کے قریب کتابچے اور تھوڑے فولڈرز تقسیم کیے گئے ۔
نالا سو پاره میں خواتین کا ایک اجلاس ہوا جس میں 30 خواتین نے شرکت کی۔وسائی میں فیلڈ ورک ہوا جس میں 100 لوگوں نے شرکت کی ۔ ماہم شہر میں بھی خواتین کا خطاب عام ہوا جس میں 100 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر