دینی تعلیم اور مدارس کی حفاظت خود کرنا ہوگی

  • دار الدعوہ کے اہتمام جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ میں منعقد پروگرام سے مولانا اصغر علی امام مہدی کا خطاب

لال گوپال گنج، پریاگ راج : دینی اور عصری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ میں یک روزہ تعلیمی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ قر آن ، حدیث تفسیر، فقہ، منطق، نحو، صرف، تجوید، ادب کے علاوہ عصری تعلیم کے مختلف فنون کی جانب عوام کو بیدار کرنے کیلئے دور دراز کے شامل علماء وفقہاء نے جلسہ سے خطاب کیا۔ ملک میں علمی خدمات انجام دے رہے دینی اداروں کی ترقی وترویج کے پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ ہی اسکی حفاظت پر اہم خطاب کیا گیا۔ لال گوپال گنج قصبہ کے جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ میں بروز بدھ کو تلاوت قرآن سے یک روزہ دینی و دعوتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ جسکی سرپرستی بانی دارالدعوة ڈاکٹر عبد الرحمن الفریوائی نے کی جبکہ صدارت کی ذمہ داری امیر مرکزی جمعیتہ اہل حدیث ہند مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے نبھائی۔ ملک کے دور دراز سے آئے علماء کرام نے علم بالخصوص دینی علم کی اہمیت اور اسکی ضرورت پر خطاب کیا۔ قرآن واحادیث کے حوالہ سے علم کی اہمیت اور اسکے مقام ومرتبہ کی توضیح کی۔ علماء نے مدارس دینیہ کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے بیان کیا کہ آج کے اس پرفتن دور میں لوگوں کے رجحانات عصری تعلیم کی جانب زیادہ ہیں۔ لیکن صحیح معنوں میں ہم نے اپنی ذمہ داری نبھانی چھوڑ دی ہے۔ علم دینیات دنیوی زندگی سے لیکر اخروی زندگی کا ایک خزانہ ہے۔ دینی تعلیم کی جانب ہمیں راغب ہونا ہوگا۔ جو ہمیں زندگی بسر کرنے کا طریقہ اور سلیقہ سکھاتا ہے۔ رب کی ربوبیت اور نبی کی سنتوں کو اپنی زندگی میں اتارنے کا موقع فراہم کراتا ہے لیکن آج کے دور میں یہ سب تب ممکن ہو سکے گا۔ جب ہم اپنے دینی اداروں کی بقاء اسکی ترقی و ترویج حفاظت کے تئیں سنجیدہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم اور مدارس اسلامیہ کی حفاظت ہمیں خود کرنا ہوگی۔ پروگرام کو خطاب کرنے والوں میں مولانا طاہر حسین سلفی ، مولانا عبد الوہاب حجازی ، مولانا محمد مظہر سلفی مولانا شفیق احمد ندوی، مولانا اقبال احمد محمدی و غیره شامل رہے۔ نظامت کے فرائض شیخ الجامعہ مولانا ریاض احمد سلفی نے انجام دیئے ۔ مولانا ازہر بن عبد الرحمن رحمانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروگرام میں لال گوپال گنج نگر پنچایت چیئر مین مختار احمد سمیت قصبہ و قرب و جوار کے علاوہ پریاگ راج اور پرتا پگڑھ سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔۔۔

تصویر عالم امیر حسین۔
جامعہ ابی ہریرہ لال گوپالگنج پریاگ راج
رابطہ نمبر: 6209737317

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے