اساتذہ کے مختلف مسائل کے حل کے سلسلے میں آئیٹا مہاراشٹر کے وفد نے کی ابو عاصم اعظمی سے کی ملاقات

ممبئی 7 دسمبر (نامہ نگار)
اساتذہ کے مختلف مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے سلسلے میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر اسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر کے وفد نے آج جناب ابو عاصم اعظمی (رکن اسمبلی) سے ملاقات کی اور اساتذہ کے مسائل پر سرمائی اجلاس میں آواز بلند کرنے کی گزارش کی۔
اس وفد میں سید شریف (ریاستی صدر آئیٹا مہاراشٹر)، خالد بن فتح (صدر ممبئی ڈویژن آئیٹا)، شاکر شیخ (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند، ممبئی) اور محمد سلیم (ایس آئی او ممبئی ) موجود تھے۔

اس موقع پر اولڈ پنشن اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے،اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے،غیر امدادی اسکولوں کو گرانٹ نیز جزوی امدادی اسکولوں کےگرانٹ میں اضافہ اور اقلیتی طلبہ کی جماعت اول تا ہشتم کے اسکالرشپ کو دوبارہ شروع کرنے پر مفصل گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف مسائل پر ابو عاصم اعظمی سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ موصوف نے یقین دلایا کہ وہ کو ان معاملات کو حل کرنے کی غرض سے 19 دسمبر 2022 سے شروع ہورہے سرمائی اجلاس میں اساتذہ کے مسائل پر آواز بلند کریں گے۔

واضح رہے کہ اساتذہ کے مذکورہ مسائل کے حل کے لیے آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی جناب ایک ناتھ شندے اور وزیر تعلیم جناب دیپک کیسرکر سے جلد ہی ملاقات کی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے